Skip to content

Unable to locate WordPress Content directory (wp-content) .

ورڈ پریس 0۔3 پر اپگریڈ کے بعد میرے پاس اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے لئے کافی وقت تھا لہذا میں نے سوچا کیوں نہ مختلف پلگ انز کے ساتھ کھیلا جائے۔ اسی دوران جب میں نے ڈیش بورڈ سے ہی پلگ انز کو انسٹال کرنے کی کوشش کی تو مجھے ورڈ پریس نے بتایا کہ یہ کام نہیں ہو سکتا۔

اس مسئلے کے ساتھ پہلے ہی میں کافی چھیڑ چھاڑ کر چکا تھا مگر اللہ کی مرضی یہ تھی کہ اس وقت حل معلوم نہ ہو، لہذا میں ناکام رہا تھا۔ مجھے پہلے ہی شک تھا کہ چونکہ میں نے ورڈ پریس ایک سب ڈومین پر انسٹال کیا ہے اس لئے یہ نہیں ہو پا رہا۔ میری ڈومین پر اس وقت میں نے کچھ خاص کام تو کیا نہیں ہے، اس لئے میں اپنا بلاگ وہاں منتقل کر سکتا تھا، مگر میرے بلا گ کا موجودہ لنک سب کے پاس ہے، اور تبدیلی کے بعد سب کو بتانا، بلاگ ایگریگیٹرز میں دوبارہ اندراج اور ایسے دوسرے مسئلے کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں، لہذا میں اسی سب ڈومین کے ساتھ ہی کوئی حل چاہ رہا تھا۔

مندرجہ بالا انتباہ کافی مرتبہ مجھے ملا۔ اگر کوئی تھیم چڑھانی ہو، یا پلگ ان، ہر مرتبہ یہ مسئلہ ہوتا تھا، ایک سطر میرا منہ چڑا رہی ہوتی تھی۔
Unable to locate WordPress Content directory (wp-content)

رات کو میں نے ورڈ پریس کے سپورٹ فورم پر تلاش کیا تو علم ہوا کہ میری طرح بہت سے ہیں جنھوں نے سب ڈومین پر ورڈ پریس انسٹال کیا ہے اور پھر پلگ ان اپڈیٹ ڈیش بورڈ سے نہیں کر پا رہے۔ فائل زیلا کا استعمال اچھا تو ہے، مگر ایک زپ فائل اتارنا، ان زپ کرنا اور پھر اپ لوڈ کرنا بذات خود ایک مسئلہ ہے۔

مجھے اس ربط پر تین حل ملے۔

پہلا حل کامیاب کیا ہوتا، بلاگ تک میری رسائی ہی بند کر گیا۔ مجھے فائل زیلا کی مدد سے کنفگ فائل اتار کر اسے پہلی حالت میں لانا پڑا ، تب کہیں جا کر میرا بلاگ نظر آیا۔
 
اس کے بعد دوسرے مجوزہ حل کو میں نے ہاتھ ہی نہیں لگایا ڈر کے مارے۔ اور کسی اور حل کی تلاش میں دوبارہ گوگل کی طرف جانے ہی والا تھا کہ ایک پلگ ان پر نظر پڑ گئی۔

اس پلگ ان نے میری مشکل آسان کر دی۔ فری ہوسٹنگ والوں کے لئے یہ پلگ ان نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو سکتا ہے۔ میں نے پلگ ان اتارا، ان زپ کیا اور فائل زیلا کی مدد سے چڑھا کر فعال کر دیا۔ اور میری تمام مشکل حل۔

نمونہ ::

Image and video hosting by TinyPic

یہ اور بات کہ اب یہ والا پلگ ان اس لئے کام نہیں کر رہا کہ فری ہوسٹ نے کچھ آپشن میرے لئے چھوڑے نہیں۔ اب سارے کام مفت تو نہیں ہوں گے نا!!!!

واضح رہے کہ یہ پلگ ان جس نے میرے لئے اپڈیٹ کی مشکل آسان کی ہے، شائد ہر فری ہوسٹ پر کام نہ کرے۔

6 thoughts on “Unable to locate WordPress Content directory (wp-content) .”

  1. فی الحال تو میرے پاس ورڈپریس 3 اپگریڈ ہو کے نہیں دے رہا۔ خودکار طریقہ سے اپگریڈ کرنے والا پلگ ان WPAU نامعلوم وجوہات پر دغا دے گیا۔ اس لیے لگتا ہے اب یہ خود سے ہی کرنا پڑے گا۔ قوی امید ہے کہ اتوار کے روز شامت بلاگ ہو۔

    البتہ یہ پلگ ان ورڈپریس ڈیش بورڈ سے اپڈیٹ نا ہونے کا مسئلہ میرے ساتھ بھی ہے۔ آپ کی تحریر اور منسلک تصویر پڑھ کر پہلے تو باچھیں کھیل گئیں 😀 لیکن جلد ہی خوش فہمی ختم بھی ہوگئی۔

  2. میں نے CO.CC پر ایک فری ڈومن لیا ہے اور اسکی VISTA PANEL پر ہوسٹنگ کرکر ورڈپریس ایڈ کرادیا ہے۔ لیکن اب ورڈ پریس اپڈیٹ کرنے پر یہی ایرر دے رہا ہے
    Unable to locate WordPress Content directory

    اسکے علاوہ بلاگ پر اردو تحاریر سوالیہ نشان کی صورت ظاہر ہورہی ہیں۔ کیا اسکا کوئی آسان حل ہے؟

  3. جناب اسد صاحب: مندرجہ ذیل ربط پر حرف بہ حرف عمل سے مجھے افاقہ ہوا۔
    http://codex.wordpress.org/Upgrading_WordPress_Extended

    امید ہے آپ بھی ان ہدایات پہ عمل کریں گے۔ کتنا وقت لگے گا ، یہ آپ کے بلاگ فائلز کے حجم پر منحصر ہے۔ جس طرح یہ ہدایات ہیں، بعینہ اسی طرح عمل کریں ورنہ ناکامی مقدر رہے گی۔

    یہ پلگ ان کام کر رہا ہے۔ آپ نے bytehost سے ہوسٹنگ لی ہے، وہااں یہ کام کرے گا۔ میرے پاس بھی وہی ہے۔

    آپ کے پاس دو طریقے ہیں۔ پہلے تو یہ پلگ ان فائل ذیلا سے اپلوڈ کر کے ڈیش بورڈ سے ایکٹیویٹ کر لیں۔ اس کے بعد ورڈ پریس ہی سے خود کار طریقے سے اپڈیٹ کر لیں۔

    دوسرا طریقہ یہ ہے آپ خود مندرجہ بالا ہدایات پہ عمل کریں اور پھر یہ پلگ ان فائل زیلا سے نصب کر لیں۔

    امید ہے کام ضرور ہوگا۔
    ایک اور بات مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس کو مت چھیڑیں۔ صرف اس کو ایکسپورٹ کر لیں۔ بس۔

    ڈفر: جی جناب آپ ٹھیک کہتے ہیں۔ مگر اب یہ مسئلہ کم از کم پلگ انز کے ساتھ نہیں ہے۔ اب الحمدللہ سب پلگ ان ڈیش بورڈ سے ہی نصب ہو رہے ہیں۔

    کاا شف نصیر: خوش آمدید۔

    آپ کو دو باتیں کرنی ہیں۔ اپنے فری ہوسٹ کی وسٹا پینل میں جا کر مائی پی ایچ پی ایڈمن کے ذریعے جو مائ ایس کیو ایل ڈیٹا بیس بنائی ہے اس کی اینکوڈنگ یو ٹی ایف -8 میں کر دیں۔ آپ کا بلاگ اردو دکھانا شروع کر دے گا۔

    ورڈ پریس اپڈیٹ کے بارے میں میں آپ کو وہی مشورہ دوں گا جو میں نے اسد اسلم کو دیا ہے۔
    امید ہے آسانی ہوگی۔

  4. اور ایک اور بات: اوپر جو میں نے کہا کہ پلگ ان میرے پاس کام نہیں کر رہا تو دراصل میں ڈیٹا بیس مینجر ولے پلگ ان کی بات کر رہا تھا۔

    اس کی رسائی چند فائلوں تک نہیں ہے۔ وجہ وہی، ڈفر والی۔

  5. DuFFeR - ڈفر

    آپ کو Unable to locate WordPress Content directory (wp-content والا ایرر بھی اسی لیے آ رہا ہے کیونکہ فری ہوسٹ پر آپ آتومیٹکلی اپڈیٹ و ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتے

  6. بڑی نوازش ڈاکٹر صاحب۔ مجھے محسوس ہوا کہ تھرڈ پارٹی والا پلگ ان کام نہیں کررہا۔ لیکن اب سمجھ آگیا کہ نا چلنے والی بات DB Manager کے متعلق لکھی تھی۔

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں