Skip to content

ٹوٹر استعمال کرنے والوں کے لئے

اگر آپ ٹوٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں ، یا آپ نے ابھی ابھی ٹوٹر اکاونٹ بنایا ہے تو براہ مہربانی مندرجہ ذیل نکات کو ایک نظر دیکھ لیجئے۔

ان نکات کو ذہن میں رکھیں گے تو آپ کا ٹوٹر پر قیام بہت خوشگوار نہیں تو ناگوار بھی نہیں ہوگا۔

۱: آپ کی تصاویر میں کسی کو دلچسپی نہیں ہے
۲: سیلیبرٹی اکاونٹس کی ٹویٹس پر تنقید کا کوئی فائدہ نہیں ، انھوں نے نوزائدہ ٹوٹر اکاونٹس کی تنقید کو پرِکاہ کے برابر بھی اہمیت نہیں دینی ہے
۳: اردو میں بات کرنی ہے تو اردو کی بورڈ استعمال کریں۔
۴: اس کے برعلس اگر کوئی نوزائدہ ٹوٹر اکاونٹ  پیداہوتے ہی اردو کی بورڈ کا بآسانی استعمال کرے تو اس اکاونٹ کے مشکوک ہونے کے لِئے یہی بات کافی ہے
۵: لوگوں سے انٹر ایکشن آپ کو دوست بنانے میں مدد دے گا۔ ٹوٹر جو اکاونٹ بتاتا ہے فالو کرنے کے لئے، ان میں سے اکثر آپ کو بلاک کر دیں گے
۶: بہت زیادہ فالونگ والے اکاونٹس سے دور رہیں
۷: بہت زیادہ ٹوٹر پر موجود رہنے والے لوگوں سے دور رہیں
۸: اکثر لوگ ٹوٹر پر اس لئے موجود رہتے ہیں کہ وہ تنہا ہوتے ہیں۔
تنہائی کی کافی وجوہات ہیں مگر سب سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو بیرون ملک موجود ہیں اور ان کا حلقہ احباب کافی مختصر ہے یا ان کی منشاء کے مطابق نہیں
دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جن کو کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے۔ یہ لوگ عام لوگوں سے گھل مل نہیں سکتےاس لئے ٹوٹر پر موجود رہتے ہیں۔
۹: ہر بات ماننے والی نہیں ہے ٹوٹر پر
۱۰: ٹویٹ ہونے والی ہر بات مسترد کرنے کے قابل نہیں ہے
۱۱: ٹوٹر ٹرینڈز میں سوچ سمجھ کر حصہ لیں۔
۱۲: کسی بھی بحث میں حصہ لینے سے قبل فیصلہ کرلیں کہ کیا یہ وقت کے ضائع کیے جانے کے قابل ہے بھی؟
۱۳: ہر زنانہ نام والا اکاونٹ ضروری نہیں کوئی زنانہ چلا رہی ہو
۱۴: انجم کیانی کے بارے میں گوگل کرلیں۔
۱۵: سکرین شاٹ جیسی بد نام زمانہ علت کے بارے میں اپنا علم جتنا بڑھا سکتے ہیں بڑھا لیں
۱۶: ایموشنل لائیبےلٹی کم سے کم رکھیں۔
۱۷:آپ کی ٹویٹیں آپ کی شخصیت کی آئینہ دار ہیں۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔
۱۸: آپ اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، مگر کسی اور کا لیا گیا سکرین شاٹ نہیں۔
۱۹:اپنی ٹویٹس میں ذاتی معلومات کم سے کم رکھیں۔ آپ اپنی حفاظت کے ذمہ دار خود ہیں۔
۲۰: تصویر دیکھ کر ڈیلیٹ کوئی نہیں کرتا۔

4 thoughts on “ٹوٹر استعمال کرنے والوں کے لئے”

  1. السلام علیکم
    بندہ تو صرف آپ کا نام دیکھ کر چلا آتا ہے ۔میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ جب 2 یا 4 سپیکروں والے ٹیپ ریکارڈر آنا شروع ہوئے تو اس مین چھوٹے سائز کے سپیکر کو ٹویٹر کہتے تھے
    کیا خیال ہے ؟
    بر سبیلِ تذکرہ ۔ سُنا ہے تبدیلی آ گئی ہے ۔ آپ کی تو موج ہو گئی ہو گی

    1. بندہ نوازی ہے آپ کی۔ بندہ آمد پر ممنون ہے۔

      جی۔ تبدیلی کچھ آوٹ آف کنٹرول ہوچکی ہے۔
      سمجھ نہیں آرہا لوگوں کو کہ ان ڈو کیسے کریں۔
      مزہ نہیں ہے اس تبدیلی کا۔

  2. بس حضرت آپ کی آج لکھی ہوئی ہدایات کو ہم نے سال پہلے سمجھ کر آپ کو انفالو کر دیا تھا۔۔۔ اور شکر ہے کہ انفالو کیا۔۔۔ بچت ہو گئی۔۔۔ :ڈ

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں