Skip to content

نو ماہ کا بچہ اور قتل کا مقدمہ

نو ماہ کا ملزم

یہ ایک تصویر، امید ہے آپ کو نظر آ رہی ہوگی۔
یہ تصویر ایک نو ماہ کے بچے کی ہے جسے گزشتہ دنوں لاہور میں قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا اور پھر اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر اس بچے کو اس مقدمے کے ملزمان کی فہرست سے نکالا گیا۔ اس تصویر میں اس کا انگوٹھا ضمانت کے کاغذات پر لگایا جا رہا ہے۔

اس تصویر پر ایک دوست سے بحث ہوئی۔ اور میں یہاں پر صرف اپنے دلائل کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔
امید ہے آپ، قارئین ان یکطرفہ دلائل کے باوجود بحث کے رُخ کو جاننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ابتدا میں نے کی اور میں نے یہ کچھ کہا:

I dont agree with this. I think the police is bound to register an FIR against all those who are named by the Complainant. This is a basic right of everyone. You, me or any other Pakistani. We are offered this right to name people who committed any crime against us and no one can remove those names from an FIR. So if someone came to Police and complained about 10 people and named them, how can police refuse to not include a name?
If you allow the police to refuse to enter a name into FIR just because the present right of complainants is being abused by the Public and not by the police itself, You are opening the gates of another form of corruption. Corrupt members of Police force could use the proposed freedom to not include name of any person on their discretion to save powerful and corrupt people. Then only the poor and weak will be held accountable by law.
The solution of this situation is education: People should not abuse their right to name anyone they want.Blame the people. not the police. Not the present system. Not the law. This blame-game won’t help you.

ان کے جواب میں میرے توجہ شاہ رخ جتوئی کے کیس کی طرف مبذول کرائی گئی کہ اس کیس میں ایک طاقتور ملزم کے ساتھ کیا ہوا اور دوسری انتہا یہ کیس ہے کہ ایک نو ماہ کے بچے کو بھی نہ چھوڑا گیا۔

میں نے جوابا یہ کہا :

You are comparing the wrong incidents. There was no wrong doing in Sharukh Jatoi case. He was sentenced very appropriately. However Jatoi Family exploited the loopholes, the loophole being presence of simultaneous two types of justice system in the country.
You might not agree with me, but when PPC is present, there should be no place for Islamic punishments, taazeer, qisas, diyat etc. If you are happy with the Islamic system, then you ammend the PPC accordingly.
Jatoi probably will get away because he was punished by the very same law and constitution this picture is blaming. But the family used the Islamic system plus paid a huge sum of money to the relatives of deceased as Diyat and they forgave the Killer. He will get out in some time. He will live.
You see? the problem here is with your favorite islamic system. You are blaming the PPC for something which it didnt do. So, my dear. Think about it. what is it that you want.

میں نے مزید یہ بھی کہا کہ :

You have to give complainant two options to choose from when such a situation arises.
1: Choose the Pakistan Penal Code OR
2: Choose the Islamic System.

You have to make it clear to the complainants and the defendants that the decision according to the choice will be FINAL and binding on them. They will NOT be allowed to use the Other system for their own leverage.

My elders told me that this was the System of Justic in Swat when it was a state and ruled by the The Wali. In situations requiring the ruler’s intervention, the complainant would be asked to choose from either of two: Riwaj or Shariat. The decision was then binding on the complainants and defendants. They could not then go use or abuse the other system for their benefit if the decision was unfavorable to them.

اس پر مجھے بتایا گیا کہ قران مجید میں پانچویں سورۃ کی آیت 44 سے آگے ، آیت 45 اور 49 میں جو کہا گیا ہے اس پر ان کا ایمان ہے۔

میں نے صرف اتنا کہا کہ

So when Jatoi family uses islamic system to get away, why do you complain about PPC?

اور مزید بحث سے معذرت کر لی۔
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بس ایک معاملے کو لے کر اتنا بڑا پروپیگنڈا کیوں شروع کر دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بزعم خود دانشور قسم کے لوگ پولیس کو ٹوٹر پر کوستے نظر آئے۔ ایسی بات نہیں کہ پولیس میں صرف فرشتے بھرتی ہیں۔ یا یہ کہ ان معاملات میں صرف پولیس ہی قصوروار ہے، مگر جو چیز نظر انداز کر دی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم لوگ خود اس سسٹم کا غلط استعمال کرتے ہیں اور یہ غلط استعمال اپنے حق یا مقصد کے حصول کے لئے تو عین جائز سمجھا جاتا ہے۔ اس پر بھی افسوس نہیں کہ اولیاءاللہ یا ان سے بہتر قسم کے لوگ ہی ایسے معاملات میں عدل سے کام لے سکتے ہیں بلکہ افسوس تو اس بات پر ہے کہ اپنی دشمنی نکالنے کے لئے مخالفین کو ہر طرح سے گھیرنا بہادری کی علامت سمجھا جانے لگا ہے۔ جس سے ہماری دشمنی ہے ہم اس کے گھر کے ایک ایک فرد کو ایذا پہنچا کر خوش ہوتے ہیں بلکہ بعض معاملات میں تو ان کو اس سے بھی زیادہ ایذا پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اپنی بد اعمالی کی سزا ہم نہیں بھگتیں گے تو کون بھگتے گا؟؟

1 thought on “نو ماہ کا بچہ اور قتل کا مقدمہ”

  1. آپ اپنا خون نہ جلایئے ۔ فیس بُک پر جو لوگ ایک قصے کو لے کر اس کا کچومر نکالنے پر تُلے رہتے ہیں ۔ ان لوگوں کا کام صرف رگیدنا ہے ۔ فیس بک پر ہو یا عملی زندگی میں ۔ پولیس بدنام تو بہت ہے لیکن اگر خلوص نیت سے مطالعہ کیا جائے تو قصور معاشرہ کا ہے ۔ پنجابی کی ایک گندی سی مثال ہے ” رنڈی تے بہندی اے ۔ مشٹنڈے نئیں بہن دیندے“۔ مطلب طوائف تو پیشہ چھوڑنا چاہتی ہے لیکن بدمعاش گاہک اُسے شرافت کی زندگی گذارنے نہیں دیتے ۔
    مجھے یاد ہے جب ایوب خان کے دورِ حکومت میں شرفاء کے احتجاج کے نتیجے میں طوائفوں پر پابندی لگائی گئی تو طوائفیں سڑکوں پر آ گئیں اور حکومت اور شرفاء سے مطالبہ کیا کہ لوگ ان سے نکاح کر لیں تو وہ یہ پیشہ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں یا پھر اُن کی ضروریاتِ زندگی کا پکا بندوبست کسی جائز طریقہ سے کیا جائے ۔ اُس وقت سارے شرفاء غائب ہو گئے ۔
    اسی قسم کے شرفاء آجکل فیس بک پر اُفتاد مچائے رکھتے ہیں ۔
    ایک تحریک یہ بھی چلی ہوئی ہے کہ پرویز مشرف جیسے دیانتدار اور محبِ وطن کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں