Skip to content

ناکارہ

کون آیا ہے؟

کوئی نہیں آیا ہے ، پاگل!

تیز ہوا کے جھونکے سے دروازہ کُھلا ہے

اچھا! یوں ہے؟

بیکاری میں ذات کے زخموں کی سوزش کو اور بڑھانے

تیز روی کی رہگزر سے

محنت کوش اور کام کے دن کی

دُھول آئی ہے، دھوپ آئی ہے!

جانے یہ کس دھیان میں تھا ، میں

آتا تو، اچھا، کون آتا؟

کِس کو آنا تھا، کون آتا؟

جون ایلیا۔

10 thoughts on “ناکارہ”

  1. واہ جی واہ
    بڑا ہپ ہوپ انداز ہوگیا ہے آپ کے بلاگ کا
    عمدہ انتخاب ہے ۔۔۔

  2. شکریہ جعفر، نوازش ۔ ابھی بھی ذرا سا کام باقی ہے، جیسا کہ عبدالقدوس کے تبصرے سے آپ کو علم پو گیا ہوگا۔ اردو اوپن پیڈ کے انضمام کا بھاری مرحلہ ابھی باقی ہے۔۔

  3. منیر عباسی: شکریہ جعفر، نوازش ۔ ابھی بھی ذرا سا کام باقی ہے، جیسا کہ عبدالقدوس کے تبصرے سے آپ کو علم پو گیا ہوگا۔ اردو اوپن پیڈ کے انضمام کا بھاری مرحلہ ابھی باقی ہے۔۔

    yah b ho jaye ga wasy main nay apnay blog pay es ka jawab day dia ha 😉

  4. ہو گیا،
    مجھے ساجد لالا نے کال کیا اور مجھے مسئلہ کا حل مل گیا ہے، بہر حال ، عبدالقدوس ، شکریہ کہ آپ نے خیال رکھا.

    عمر :: وہی سمجھ لیں، ناواقف بندے کو تو انٹر نیٹ پہ ہر چیز انضمام الحق ہی لگتی ہے.
    🙂

  5. اور یہ میری ریس کے چکر میں تھیم کا ستیاناس مار دیا ہے 😛 کہتے ہو وہ آپکو دے دیتا ہوں میں کوئی اور کرلوں گا

  6. منیر عباسی

    جی اچھا ۔ کل فرصت ملتے ہی دوبارہ پرانی تھیم ڈال لوں گا۔ پر دل کو اطمینان رہے گا کہ محنت تو اپنی طرف سے خوب کی تھی۔

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں