Skip to content

محبت کی ادھوری نظم

ستمبر کے مہینے کا شاید وہ آخری دن تھا

برس گزرے کئی

میں نے محبت لفظ لکھا تھا

کسی کاغذ کے ٹکڑے پر

اچانک یاد آیا ھے

برس گزرے کئی

مجھ کو کسی سے بات کرنی تھی

اسے کہنا تھا جان جاں ” مجھے تم سے محبت ھے”

مگر میں کہہ نہیں پایا

وہ کاغذ آج تک لپٹا پڑا ھے دھول میں لیکن

کسی کو دے نہیں پایا

دوبارہ چاہ کر بھی میں محبت کر نہیں پایا۔

نوید ھاشمی

13 thoughts on “محبت کی ادھوری نظم”

  1. منیر نیازی کی ایسی ہی ایک اُداس کردینے والی نظم۔
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں

    ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو

    اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    مدد کرنی ہو اس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو

    بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو

    بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو

    کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو

    حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے يہ بتانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

  2. DuFFeR - ڈفر

    منیر عباسی صاحب اآجکل نوید ہاشمی کے نام سے جانے جاتے ہیں؟

  3. عدناں مسعود::: بلاگ پر پہلا تبصرہ سوال کی شکل میں‌کرنے پر شکریہ۔
    😀
    جناب یہ ایک آزاد نظم ہے۔

    پھپھے کٹنی ::‌: مشورے کا شکریہ۔ فیس کتنی ہوئی آپ کی؟ 😛

    ڈفر:: جی نہیں۔ نوید ہاشمی صاحب واقعی میں‌پائے جاتے ہیں۔

  4. افتخار اجمل :: کیا آپ بھی اس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں‌جو اس تعلق کو اتنا مقدس جانتا ہے کہ اس کا معمولی سا ذکر بھی اس لئے نہیں‌ کرتا کہ محبت رسوا ہو جائے گی اور نتیجتا دل ہی دل میں‌کڑھتا رہتا ہے؟

  5. وہ دیکھو گھٹا آ رھی ھے لوگ ھنس ، بول، خوش ھو رھے ھیں
    کہ حبس کا زور ٹوٹ جائگا بارش کا وہ قطرہ
    ، گر کر میرے ھاتھ پر بولا،
    کیا؟
    تیرا من بھی شااد ہوا؟ دل کی گھٹن کچھ کم ہوئ؟
    کیا؟ تیرا من بھی آباد ہوا؟

  6. اَمیدِ وفاء ؟
    صبح اِستقبال کیا،
    میرا جب،
    پُر فضاء ھؤاء نے،
    مُسکُراتے ھوےء کہا،
    رات جو برسا، آکاش،
    چھم چھم خوب بپھر کے ،
    ٹھنڈک بھر دی ،سب کے تن میں،
    سب کے من میں، سب کی روح میں،
    کیا ؟ تیری روح بھی شاد ھوئ ؟
    کیا؟ تیرامن بھی آباد ھؤا ھے؟
    کچھ بنجر پن اسکا کم ھؤا ھے؟
    کچھ گھٹن اسکی ٹوٹ گئ ھے؟
    کچھ چبھن اسکی کٹ گئ ھے؟
    مُیں نے اسے کہا، یہ، جب ھوتا ھے ،جب، کچھ تو ً امیدِ وفاء ً ھو ۔

  7. وہ دیکھو، گھٹا آرھی ھے ،
    لوگ خوش ھو کر کِہ رھے ھیں، کہ،
    حبس کا زور ٹوٹ جائگا، زمین اپنی تپش کھو دے گی ،
    مگر ، اک قطرہ چپکے سے میرے ھاتھ پر گر کر بولا،
    ضروری تو نہیں ،یہ جو سمجھ رھے ھیں،

    وہ ، فقط پانی ھو ،بوند ھو فقط بارش کی،
    بھڑاس بھی تو ھو سکتی ھے ،
    کسی کے من کی، دکھن کی، چبھن کی،
    ھاں ،
    برس گےء ،
    بن کر بارش کی شکل ،
    تمام آنسو ، ٹوٹ گےء
    ضبط کے بند ،
    رکے جو آج تلک ،سالوں سے ،
    جو دل کو مظبوط بنا کر ،
    خود کو مضبوط ،سب کو دکھلا کر ،
    مگر،
    وہ مورت آج ٹوٹ گئ ،
    من کے موتی، صورت پانی کے بہ گےء ، بہا گےء ۔

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں