Skip to content

متعصب

Oliver Wendell Holmes Jr.
نے ایک مرتبہ کہا تھا: ۔
یک متعصب کا ذہن آنکھ کی پتلی کی مانند ہوتا ہے،
اس پر جتنی روشنی ڈالتے جائین گے، اُتنا ہی سکڑتا چلا جائے گا۔
سوچتا ہوں ، علم و حکمت کو اللہ نے کسی ایک قوم کی میراث کسی وجہ سے ہی نہیں بنایا ہوگا۔ کتنے لوگ ہیں جو صرف اس وجہ سے اچھی بات قبول کرنے سے انکاری ہو جاتے ہیں کہ بات ماننے سے یا تو ان کی ذات کی نفی ہو جائے گی یا پھر نہ مان کر وہ کسی کو نیچا دکھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔

4 thoughts on “متعصب”

  1. DuFFeR - ڈفر

    درست کہا تھا اس نے اور درست سوچا آپ نے
    اور اس وجہ سے بھی کہ کوئی دوسرا ان کے مقابلے میں با علم ٹھہرے یہ لوگوں کو منظور نہیں ہوتا

  2. ڈاکٹر صاحب۔۔۔یار آپ تو مفکر نکلے پورے
    مریضوں کو بھی اقوال زریں تو نہیں سنا دیتے
    دوائی کی جگہ
    😀

  3. افتخار اجمل بھوپال

    میرے خیال میں تعصب انسان کی عقل میں پیدا ہونے والا ایسا ناسور ہے جسے جلد نکالا نہ جائے تو پھیل کر عقل کی موت کا سبب بنتا ہے

  4. ڈاکٹر صاحب سب سے اہم بت یہ ہے ۔ مجھ کم عقل اور کم علم کے نزدیک کہ ہم لوگ اپنی میں سے نہیں نکلتے ۔ اور دوسرے کو نیچا دیکھا کر اپنی بہادری کا ثبوت دیتے ہیں جبکہ یہ بہت بڑی ناکامی ہوتی ہے ۔ اس لیے کہ ہم اس سوال و جواب میں جلتے رہتے ہیں ۔ اور حاصل کچھ نہیں اگر یہ سوچ لیں کہ بات کو اچھے اور احسن طریقے پر ختم کرنا ہی ہماری اپنی پہچان ہے

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں