Skip to content

فیس بک پر اسلامی دنیا کا سب سے بڑا صفحہ

اس سے پہلے کہ آپ کچھ اور سمجھ بیٹھیں، میں آپ سے جاوید چوہدری کا ایک عدد کالم شیئرکرنا چاہتا ہوں۔ یہ کالم مورخہ 14 اکتوبر 2010 کی روزنامہ ایکسپریس کی اشاعت میں شامل تھا۔

آئیے یہ کالم نما تقریر یا سیلف جسٹیفیکیشن پڑھتے ہیں۔ اس کالم کا آخری پیرا گراف آپ کی توجہ کا مستحق ہے۔ قدر حضرات ذرا غور کیجئے گا، سارا کالم پڑھنا پھر بھی ضروری ہے۔

1101074916 2
آمدم بر سر مطلب، میں پھر فیس بک پر آگیا ہوں، مگر میں نے کوئی بونگی نہیں ماری اس بارے میں۔

وہ کیا کہا تھا شاعر نے
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں
کچھ کھا نہ رہے ہوں آپ مجھے نکال کے۔

9 thoughts on “فیس بک پر اسلامی دنیا کا سب سے بڑا صفحہ”

  1. اچھا کیا جی
    ہم تو گوشت کھاتے ہیں روز فیس بک ۔۔۔ سمجھے رہے ہیں ناں‌کونسا گوشت۔۔۔
    😉
    آپ کے آنے سے اب حفظان صحت کے اصولوں پر سمجھوتہ بھی نہیں‌ کرنا پڑے گا۔۔۔
    😀

  2. صرف شعر درست کرنا ہے۔
    شاید مجھے نکال کر کچھ کھا رہے ہوں آپ
    محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں

    شعر غلط ہو مگر وزن پورا ہونا چاہئیے۔ ورنہ کچھ کچھ ہونے لگتا ہے۔

  3. بیوقوف۔ دشمن کا مقابلہ دشمن کی ہی ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ اس سے بہتر ٹیکنالوجی حاصل کرکے ہوتا ہے۔ الو۔

  4. جی جعفر، میرے آتے ہی مجھے وہ والا “اوو مولبی ” سمجھ لیا گیا۔ اور اتنی لمبی ایکسپلینیشن دے کر جان چھڑائی، فیر بھی اوئے گروپ کی ممبر شپ سے محروم ہوں۔

    عنیقہ ناز:: میں نے فیس بک پر ہی ان لوگوں‌سے پیشگی کہہ ڈالا تھا کہ شعر کے وزن کو کچھ نہ کہیں، بڑا معصوم ہے۔ باقی باتیں‌تو چلتی رہتی ہیں۔

    عارف کریم:: ہماری جوید چوہدری جذب کی حد تک معصوم ہے، اسے بے وقوف اور الو تو نہ کہیں، دل کو کچھ کچھ ہونے لگتا ہے۔

    😉

  5. جن کا آخری وار تو آپ نے ناکام بنا دیا تھا مگر اس بار جادو چل ہی گیا
    😀

  6. میں نے پہلی بار یہ کالم پڑھا تو مجھے یہ تحریر جاوید چوھدری کی نہیں لگی۔ میرا خیال تھا کہ چودھری صاحب کی مصروفیت کے باعث یہ تحریر کسی اور نے لکھی ہوگی۔ اور اب دوبارہ پڑھا تو بھی یہی بات کھٹک رہی ہے۔

    بہرحال! ان کا صفحہ محض ایک ویب سائٹ کی تشہیر کے لیے بنایا ہوا لگ رہا ہے۔ نیز ایسے صفحہ کا فائدہ بھی کیا؟ جہاں جاوید صاحب اپنے چاہنے والوں کو جواب دینا تک دینا پسند نہیں کرتے۔

  7. جی سعد :: لگتا ہے حفاظتی وظیفے میں کہیں‌غلطی کر بیٹھا ہوں۔ آخر داؤ چل ہی گیا مجھ پر۔

    محمد اسد :: مجھے تو صرف آخری چند جملوں‌ پر اعتراض ہے، کیونکہ یہاں‌پہ موصوف نے وہی حرکت کی ہے جو کہ وہ لوگ کرتے چلے آ رہے ہیں‌جن پر مصنف سب سے زیادہ تنقید کرتے رہتے ہیں۔ آپ فیس بک پہ آ ہی گئے ہیں تو فیر اتنا بکھیڑا ڈالنے کی کیا ضرورت؟ سیدھا سادا کہہ ڈالیں کہ میں‌بھی آ گیا ہوں۔ اور اب اس کو وقت بھی دیں۔ اسلام کو بیچ میں‌نہ لائیں۔

  8. میں جواید چودہری کی کئی تحاریر کی طرح اس تحریر سے بھی متفق نہیں ہوں۔
    جواد چوہدری کا پیندا کبھی ادھر کبھی ادھر ہوتا ہے اور انکی کبھی واضع نہیں ہوئی۔ کبھی وہ لال مسجد کے شہدا کا ترانہ پڑھتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی باراک حسین ابامہ کی تعریفوں میں آسمان زمین ایک کردیتے ہیں۔

  9. فیس بک کے بائیکاٹ کی اصل وجہ وہ صفحات نہیں بلکہ اس کی انتظامیہ کا دوغلا پن تھا کہ سروس کی شرائط کے خلاف ہونے کے باوجود ان صفحات کو ختم نہیں کیا گیا جبکہ یہودیوں کو ناپسند آنے والے صفحات کو ختم کرنے میں اسے بیس منٹ بھی نہیں لگتے تھے (شاید ابو شامل کے بلاگ پر یہ واقعہ موجود ہوگا)۔
    دوسری بات یہ کہ جیسا استعمال فیس بک کے اکثر صارفین کر رہے ہیں، اس سے تو بائیکاٹ ہی بہتر تھا۔ اگرچہ اس کا تبلیغ کے لیے استعمال، بائیکاٹ کی نسبت کہیں زیادہ بہتر ہے۔
    اور ساتھ ہی خبر دیتا چلوں کہ فیس بک کا ایک اچھا متبادل آ رہا ہے۔ ٹینشن کی کوئی بات نہیں۔ 😀
    https://joindiaspora.com

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں