Skip to content

سراب

اسباب، امکانات، وسائل و علل کی دنیا میں ہی کہیں ایک اور دنیا بستی ہے۔

یہ وہ دنیا ہے جس کا نظام آپ کی محنت پر انحصار نہیں کرتا۔ اس دنیا میں وسائل کی تقسیم کی نظام کچھ اور ہے۔

اس دنیا کے اچھے اسباب کی دنیا کے اچھوں سے بظاہر برے نظر آئیں مگر ان کے اچھے اچھوں سے بہتر ہیں۔

شائد یہ نظر نہ آنے والی دنیا ہی اصل دنیا ہے اور اسباب، زور بازو کے بھروسے پر حاصل ہونے والے وسائل و اعزازات محض ایک سراب ہیں۔

مگر سامنے نظر آنے والی چیز کو جس کو محسوس تک کیا جا سکتا ہے، کیسے سراب کہا جا سکتا ہے؟

1 thought on “سراب”

  1. نزہت وسیم

    سراب نظر میں نہیں بلکہ روح میں ہوتے ہیں ۔ اور انہیں کے پیچھے چلتا آدمی ہر چیز کو سراب خیال کرتا ہے ۔

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں