Skip to content

اگر یہ صفحہ درست نظر نہ آئے تو ۔۔

انٹرنیٹ بنیادی طور پر انگریزی زبان کے لئے ہے اور وہ زبانیں جن کا رسم الخظ لاطینی حروف میں نہیں ان زبانوں کے لکھنے کے لئے کچھ کرنا پڑتا ہے۔ اردو، عربی، فارسی، ہندی اور کئی ایسے زبانیں ہیں جو عام کی بورڈ سے اس وقت تک نہیں لکھی جا سکتیں جب تک آپ کسی قسم کی اضافی مدد حا صل نہیں کرپاتے

 

میں نے یہ بلاگ جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں لکھا ہے، اور یہ بلاگ اس قسم کے دوسرے فونٹس بھی دکھا سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ آپ کے کمپیوٹر پر یہ فونٹ انسٹال ہوں۔

آپ نے کرنا یہ ہے کہ مندرجہ زیل فونٹ کم از کم اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں۔ انسٹال کا طریقہ آسان ہے۔ زپ فائلوں کو ان زپ کے بعد کھولیں اور جتنی بھی فونٹس فائلیں ہیں اُن کو اپنے کمپیوٹر کے فونٹس فولڈرمیں کاپی کر لیں
۔

بس۔ اور کچھ نہیں۔title2

بشکریہ اردو ویب بلاگ

یہاں سے یہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔

jm

یہاں سے جمیل نوری نستعلیق ڈاؤنلوڈ کریں

بشکریہ اردو ویب بلاگ

آپ کے کمپیٹر کے فونٹس فولڈر تک رسائی کنٹرول پینل کے ذریعے ممکن ہے۔ آپ کنٹرول پینل میں جا کر فونٹس فولڈر کو کھول کر یہ فونٹس وہاں پیسٹ کر دیں۔

اگر اس کے بعد آپ اردو لکھنا بھی چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنکس پر جائیں۔

http://geocities.com/ameba92/tutor.swf
http://meltingpot.fortunecity.com/mlk/470/urdu_phonetic_keyboard.htm
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=281

 

ان میں سے پہلا لنک ایک بہت عُمدہ کاوش ہے آپ کو اپنے کمپیوٹر کی سیٹنگ اردو کے لئے بدلنا سکھانے کی۔
دوسرے لنک پر زیادہ تفصیلی معلومات ہیں۔
تیسرا لنک کافی لوگوں کی محنت کا نچوڑ ہے۔

 

امید ہے میں نے آپ کی مشکل کافی حد تک آسان کر دی ہوگی۔۔

 

اپڈیٹ: اگست 2011: اب اردو لکھنا کافی آسان ہوچکا ہے۔ محمد بلال محمود کی کاوش سے آپ مستفید ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے پاک اردو انسٹالر تیار کیا ہے جو آپ کے کمپیوٹر پر اردو کی بورڈ لے آؤٹ، کچھ معیاری اردو فونٹ وغیرہ نصب کر کے آپ کو بہت سی سردردی سے بچا لے گا۔ انسٹالر اس ربط پہ مل سکتا ہے۔

http://fonts.urdulog.com

مندرجہ بالا ربط پر کافی اچھے اردو یونی کوڈ فونٹس دستیاب ہیں

1 thought on “اگر یہ صفحہ درست نظر نہ آئے تو ۔۔”

  1. بہت بہت شکریہ منیر عباسی صاحب
    آپ میرے بلاگ پر تشریف لائے اور رائے سے نوازا
    بندہ ناچیز کا تعلق بھی آپ ہی کے علاقے سے ہے ۔
    اس کی ذیل میں میرا مکمل تعارف میرے بلاگ پر مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں کی لڑی میں ہے ۔ امیدہے آپ سے رابطہ رہے گا۔
    والسلام

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں