اس بات سے قطع نظر کہ یہ وڈیو اصلی ہے یا یہ بھی ایک کسی این جی او نے کسی کو پیسے دے کر بنوائی گئی ہو گی، کیونکہ ایسا کو ئی مفروضہ قائم کرنا میرے جیسے عام آدمی کے لئے ذرا مشکل ہوگا، یہ بات تو مسلم ہے کہ یہ وڈیو ایک موبائل فون کیمرے سے بنائی گئی، اردو محفل پر فخر نوید صاحب نے پوری وڈیو کا ربط دیا اور میں نے وہاں سے وہ حاصل کر کے دیکھ لی۔
بی بی سی نے اس وڈیو کو کچھ تدوین کے بعد اپنے لوگو کے ساتھ اپنی اردو ویب سائٹ پر شائع کیا ہے۔ کاپی رائٹ کے حوالے سے ہی میرا سوال یہ ہوگا کہ کیا بی بی سی کا ایسا کرنا درست ہے؟ جبکہ یہ علم ہی نہیں کہ وڈیو بنانے والا کون ہے جس سے بی بی سی مالکانہ حقوق کے ساتھ یہ وڈیو حاصل کر لیتی؟
بی بی سی نے بھی اب بازاری شہرت والے کام بھی شروع کردیئے ہیں۔
Comments are closed.