الحمدللہ۔۔ دہشت گردوں کی شکست کے آثار نمایاں ہو چلے۔
لحمد للہ، دشمنوں کے حوصلے پست ہونے لگے۔
الحمد للہ سازشیوں کی کوششیں رائگاں ہونے والی ہیں۔
یا رب العالمین تیرا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔
سوات میں مینگورہ میں پاک فوج کے مد مقابل طالبان نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جو کہ مبصرین کی نظر میں شکست کا ایک اعلان ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو کچھ عرصہ قبل رعونت سے کسی نظام کو ماننے سے انکاری تھے، یہ لوگ ہر ایک کو کافر بنانے پر تُلے ہوئےتھے۔ اور ہم لوگ بے چارگی کی تصویر بنے ہوئے تھے۔
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے ، ہماری قوم نے، ہماری بہادر فوج نے قربانیاں دیں اور آج جب کہ خوشخبری کا دن قریب ہی آرہا ہے، میری دُعا ہے کہ اللہ پا ک ہمیں اس آزمائش سے دوبارہ دوچار نہ کرے جس میں ہم ماضی قریب میں مبتلا رہے ہیں۔
اللہ کا شکر ہے اور بس یہی امید ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ قوم دہشت گردی کا خاتمہ بھی کر ڈالے تاکہ ہم دوبارہ اسطرح کی صورتحال سے بچ سکیں.
ہیں
یہ خبریں کب آئیں؟
بی بی سی اردو کی مندرجہ ذیل خبر نے مجھے یہ سب کہنے پر مجبور کر دیا
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/05/090524_mingora_talib_sen.shtml
اس خبر کی آخری سطر یہ ہے
مبصرین کا خیال ہے کہ طالبان کو مینگورہ شہر میں شکست ہو چکی ہے جسے وہ حکمتِ عملی کہہ کر چھپا رہے ہیں۔
اور یہ خبر بھی دیکھئے:
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/05/090525_army_swat.shtml
اللہ پاک کا شکر ادا کرنا ہم پر اب واجب ہے۔
میں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہون اور بہتری کی دعا مانگتا ہوں ۔ البتہ بی بی سی کی خبریں بعص اوقت سمجھ سے بالا تر ہوتی ہیں
Comments are closed.