سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق عدالتی کارروائی کی رپورٹس آج کل میری توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ مجھے مندرجہ ذیل جملے بی بی سی کی ویب سائٹ پر پڑھنے کو ملے تو قدرت کی نیرینگیوں پر ایمان لے آیا۔
بی بی سی نے اپنی رپورٹ کا اختتام کچھ یوں کیا تھا
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی قتل اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے مقدمات میں اشتہاری ہیں۔
یہ سن بھی آنا تھا۔ واضح رہے کہ مجھے اب بھی یقین نہیں کہ اس سب کارروائی کا کوئی مثبت نتیجہ نکلنا ہے۔ اب اداروں کے درمیاں کوئی تنازع کھڑا ہو گیا تو شائد جلد ہی کوئی ہمیں ” میرے عزیز ہم وطنو ” کہہ کر بلاتا نظر آئے گا۔۔