Warning: Constant DISALLOW_FILE_EDIT already defined in /home/inspireo/public_html/wp-config.php on line 90
ہفتہ بلاگستان ۔ سلسلہ عالیہ ٹیگ بندی ۔۔ – The Inspire Blog
Skip to content

ہفتہ بلاگستان ۔ سلسلہ عالیہ ٹیگ بندی ۔۔

یوں راشد کامران اور غفران نے مجھے ہفتہ بلاگستان میں شامل ہونے  پر مجبور کر ہی دیا جب انھوں نے مجھے  ٹیگ کیا۔  سب سے پہلے تو میں ان حضرت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے بھی ہفتہ بلاگستان کی تقریبات میں شرکت کا موقع دیا۔

اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی بنا پر،  حال آنکہ یہ کوئی اتنا اہم عذر نہیں ہے کیونکہ ہم سب کی پیشہ ورانہ مصروفیات ہوتی ہیں، میں اتنا باقاعدگی سے بلاگنگ نہیں کر پایا جیسا کہ میں چاہتا تھا مگر پھر آپ ایک طفل مکتب سے امیدکتنی  رکھ سکتے ہیں؟

ٹیگنگ کا یہ سلسلہ ج مجھ تک راشد کامران اور غفران کے توسط سے پہنچا  میرے خیال میں بہت اچھا سلسلہ ہے، اور اسے جاری رہنا چاہئے۔

اب آتے ہیں سوالوں کی طرف۔

۱: آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

جواب:  میرا نام منیر عباسی ہے، نِک رکھنے کی ضرورت فی الحال محسوس نہیں ہوئی۔

۲: . آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں

جواب: میرے بلاگ  کانام طفل مکتب ہے  , اور بلاگ کا یہ نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ابھی بھی مجھے بہت کچھ سیکھنا ہے۔

۳: آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟

جواب: موجودہ حالت میں تو جولائی ۲۰۰۹ میں آیا مگر اپریل ۲۰۰۹ سےمیں نے لکھنے کی کوشش شروع کر دی تھی۔ اس سے قبل اردو ٹیک پر بھی ایک ناکام کوشش کی تھی ۔

۴:  کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟

جواب: اپنے پیشے سے متعلق کچھ باقاعدہ لکھنا چاہتا ہوں،  اس کے علاوہ ایک ایسے موضوع کی تلاش میں ہوں کہ جس پر میں روانی سے لکھ سکوں تاکہ میرا بلاگ ایک موضوعاتی بلاگ بن جائے۔ تا حال منزل نہیں ملی ہے ۔

۵:  آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)

جواب:  میرے والد محترم جنھوں نے ہم سب بہن بھائیوں کی تعلیم پربہت توجہ دی۔ میرے بڑے بھائی جنھوں نےہمیں گرمیوں کی چھٹیوں کا کام اچھے طریقے سے ختم کرنے پر ایک کتاب پڑھنے کے لئے دینے کا انعام جاری کیا  اور مصنفین میں مقبول جہانگیر مرحوم جنھوں نے طلسم ہوش ربا کا آسان اردو ترجمہ کیا ۔ نسیم حجازی مرحوم اور پھر بعد میں ابن صفی مرحوم اور اشتیاق احمد۔مرحوم حکیم محمد سعید کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ان کا جاری کردہ ماہنامہ نونہال میرے میڈیکل کے پہلے سال تک گھر آتا رہا۔

۶: کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔

جواب:  جی نہیں،  مجھےابھی تک ایک واضح  روٹ بنانے میں میں مشکل ہو رہی ہے، مگر میں جب بھی انٹر نیٹ پر آتا ہوں، اردو سیارہ ضرور دیکھتا ہوں۔

۷: آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟

جواب: ابوشامل ،  بد تمیز، ڈفر ، افتخار اجمل ، ماورا ء، اظفر ، محمد وارث اور بہت سے دوست جنھوں نے میری انگلی پکڑی اور مجھے اس دنیا میں متعارف کروایا۔

۸: ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مخلتف تحریروں سے منتخب جملے جو آپ کو پسند آئے ہوں یا جنہیں آپ تعمیری اور مفید سمجھیں۔

جواب: تصاویر بتاں از راشد کامران، جعفر کے بلاگ سے انتخاب میں مشکل ہو رہی ہے ، ابو شامل کا بلاگ اور بہت سے  ساتھی۔۔۔

۹: ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟

جواب :  میرے خیال میں یہ بلاگرز کی صوابدید پر چھوڑ دینا چاہئے۔

۱۰: کن بلاگرز کو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے لکھنا چاہیے ؟

جوب: مجھے، ابو شامل کو اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سست ہو رہے ہیں ۔۔

۱۱: بلاگ دنیا میں آپ اپنا کردار کس انداز میں ادا کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں؟

جواب:  ابھی تومیں طفل مکتب ہوں،  بہت کچھ سیکھنا ہے ، مگر میں اپنا ایک مقام ایک منفرد انداز میں بنانا چاہتا ہوں، جیسا کہ نبیل اور کئی دوسرے دوستوں نے کئی مقامات پر اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ موضوعاتی بلاگ ہونے چاہئیں، میں ایک موضوع پر لکھنا چاہوں گا، ۔۔ محمد وارث کا صریر خامہ وارث ایک اچھاموضوعاتی بلاگ ہے۔

میراخیال ہے اب میرے ٹیگنے کو کوئی بچا ہی نہیں ہے۔

مگر میں  افتخار اجمل صاحب ، تانیہ رحمان ،  جہانزیب اشرف، ساجد اقبال ، ڈفر ،  شکاری ، محمد محمود مغل اور ایم بلال کو ٹیگنا چاہوں گا۔۔

8 thoughts on “ہفتہ بلاگستان ۔ سلسلہ عالیہ ٹیگ بندی ۔۔”

  1. 2009ء اردو بلاگنگ کے لیے اب تک بہت شاندار ثابت ہوا جس میں آپ سمیت کئی زبردست بلاگر سامنے آئے جنہوں نے “گھاگ بلاگرز” کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اللہ مزید ہمت دے۔
    آپ کی شکایت درست ہے کہ میں بلاگنگ کے معاملے میں کچھ سست واقع ہوا ہوں، کوشش کروں گا کہ کچھ متحرک ہو جاؤں۔ یاد کرنے کا بہت شکریہ۔

  2. میرا تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ جہاں بھی میری تعریف ہو ۔۔ مٰں فورا سے پہلے ہی پہنچ جاتا ہوں

  3. آپ کے بلاگ کا عنوان خوب ہے۔ جب میں نے پہلی دفعہ صرف عنوان دیکھا تو میرا پہلا تاثر تھا “لے بھئی” اس “لے بھئی” پر اپنے میرا پاکستان والے افضل صاحب بھی کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں۔۔ لیکن اب انتہائی اطمینان ہے کہ طفل مکتب چلانے والا کوئی عام طفل نہیں بلکہ یہ تو وہ شہسوار ہے جو خود کو طفل گردانتا ہے تاکہ گرنے سے محفوظ رہے۔(:

  4. DuFFeR - ڈفر

    جعفر: میرا تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ جہاں بھی میری تعریف ہو ۔۔ مٰں فورا سے پہلے ہی پہنچ جاتا ہوں

    اور میں بڑی لیٹ پہنچتا ہوں 😀 ۔

  5. ڈاکٹر صاحب کے بارے میں جان کر اچھا لگا پہلے تھوڑا جانا تھا۔ میرے پر بھی ڈفر کا اثر ہو چلا ہے میں دیر کرتی نہیں دیر ہو جاتی ہے

  6. راشد:: آپ نے تو نہ کہتے ہوئے بہت کچھ کہہ ڈالا۔ ممنون ہوں آپ کا۔

    ابو شامل:: گھاگ بلاگرز تو خیر کبھی پیچھے نہیں رہ پائیں گے، یہ اور بات کہ اُن کی خوب سے خوب تر کی جستجو ان کو نئے میدانوں میں آزماتی رہے گی، اور ہم مفتوحہ جگہوں پر اپنی کامرانی کے جھنڈے لہراتے نظر آئیں گے۔

    جعفر‌:: جی مجھے یقین تھا کہ آپ ضرور آئیں گے اپنی تعریف کی بو سن کر ۔۔

    ڈفر :: خیر ہے رمضان میں‌ہر ایک سُست ہو چلا ہے۔ ایک آپ ہی نہیں ہو۔

    تانیہ رحمان :: کوشش کیجئے یہاں آپ کی تشریف آوری ایک عادت بن جائے۔ دیر سے ہی سہی تشریف لاتی رہئے گا۔

  7. بہُت اچھا لگا آپ کا بلاگ اور لِکھنے کا انداز بھی اِنسپائِر کر گیا یہ الگ بات ہے کہ تانیہ کی طرح میں بھی تھوڑا لیٹ ہو گئ

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں