Skip to content

کچھ ہونے والا ہے

کچھ ہونے والا ہے

جس طرح سے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو 12 دسمبر سے پہلے پہلے لا پتہ افراد کا قصہ حل کرنے کی جلدی لگی ہوئی ہے وہ بھی سمجھ میں آتا ہے۔ مگر دل یہ بھی کرتا ہے کہ انسان چیف صاحب سے پوچھے کہ اب اتنی تعجیل کیوں دکھا رے آپ؟ یہ معاملہ کل تو نہیں شروع ہوا تھا۔ کئی سالوں سے ان لاپتہ افراد کے لواحقین جدو جہد کر رہے تھے۔

اب کیا خاص بات ہے کہ آپ اتنا جوش وخروش دکھا رہے ہیں۔ مجھے تو یہ لگ رہا ہے کہ ریٹائر ہونے سے پہلے چیف صآحب کچھ کارکردگی دکھا کو اپنے دل کو تسلی دینا چاہتے ہیں۔ بہر حال، آج کی کچھ خبروں کے ربط پیش ہیں۔

لگتا ہے کہ  جلد ہی کچھ ہو گا۔ کیا کچھ ہونے والا ہے ،  آپ خؤد ہی اندازہ لگائیں۔ میرے تو پر جلتے ہیں۔

پہلی خبر

اس کا عنوان یہ دیا گیا ہے کہ ” حکومت آج بھی لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش نہ کر سکی۔ یہ میرے لئے نئی بات ہے۔ کیا یہ افراد ” حکومت” نے لا پتہ کئے تھے؟

Hukomat

دوسری خبر

خواجہ آصف نے یہ انکشاف کیا کہ یہ لاپتہ افراد تو خیبر پختونخواہ میں 43 حراستی مراکز میں تھے جو کہ صوبائی جیل خانہ جات کے محکمے کی عملداری میں آتے ہیں۔ لو جی۔ اب توپوں کا رُخ عمران خان کی طرف۔

lapata

تیسری خبر

اللہ موصوف کو صحت عاجلہ و کاملہ عطا کرے۔ آمین۔

اس خبر کے ساتھ چوتھی خبر بھی دیکھئے گا۔

toheen

چوتھی خبر

نو کمنٹس۔

=======

پانچویں خبر

“آئی جی ایف سی مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔”

——-

اللہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ پاکستان پتہ نہیں کن حالات میں سے گزر رہا ہے۔ کل کیا ہوگا، کوئی نہیں جانتا۔

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں