Skip to content

کوئی بتلائے مجھ کو کہ ۔۔۔۔ ۔

اب جب کہ میں اپنی ایک ڈومین رجسٹر کروانے میں کامیاب ہو گیا ہوں تو وہ والا احساس ہوا جو منیر نیازی مرحوم کو ہوا تھا
اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
اب پتہ چلا ہے کہ اپنی ڈومین بنا کر کنفگر کرنا بھی بڑی بات ہے، کجا یہ کہ اسے خود ہوسٹ بھی کروائیں۔ اپنے دوست ڈاکٹر بلال عالم کی حالت کا اب صحیح اندازہ ہورہا ہے جب خود سر پر آن پڑی ہے۔ مجھے ا پنے ایک  مراسلے میں دوستوں نے کافی اچھے مشورے دئیے اور اب میں سوچ رہا ہوں ایک ایک کو تفصیلا پڑھنا شروع کردوں۔ فی الحال میں سوچ رہا تھا کہ قدیر احمد کے مشورے پر فٹافٹ عمل کرلوں مگر ان کے دئے گئے ربط پر جا کے بھی کچھ اندازہ نہیں ہو پارہا۔ وہاں مجھ سے ڈی این ایس ایڈریس، سی نیم اور نجانے کیا الا بلا مانگا جا رہا ہے جو میں نے خواب میں بھی نہ سوچا تھا۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ فی الحال تو بلاگر نے بھی مہذبانہ الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ‘ بیٹا ذرا ٹھنڈا کر کے کھا، تیری ڈومین ابھی ابھی تو رجسٹر ہوئی ہے۔ ‘
کیا مجھے کوئی بتائے گا یہ نیم سرور کیا بلا ہے اور میں اس کیسے اپنے ڈومین نیم سے ملحق رکھوں؟ اور یہ کہ فی الحال ہوسٹنگ کے مسائل چھوڑ کر مجھے اب کیا کیا کرنا ہوگا؟
مجھے تو ابو شامل پر رشک آرہا ہے جن کو سب پکا پکایا مل گیا تھا

6 thoughts on “کوئی بتلائے مجھ کو کہ ۔۔۔۔ ۔”

  1. سر آپ کہا کس چکروں میں پھس گئے ہیں .. انٹیرنیت پر سرچ ماریں ایک سے ایک ہوسٹنگ سروس ڈومین کے ساتھ مل جاتی ہے ..

    ورڈپریس بلاگ کی انسٹالیشن ہر اچھے ہوسٹ پر فری کر لینے کا آپشن ہوتا ہے .

    اپ فقت کوئی ہوسٹنگ سروس چنے جہاں ایک سال کے لیے خود کو رجسٹر کر لیں .. پاسکتانی ہوسٹ میں سے ایک ہوسٹ کی لنک سپیش کر رہا ہو .. پر یہ صورف مشاہدہ کے لیے ہے
    http://www.pakhost.com/hosting/2/Shared_Hosting.html

    آپ خود سے مشاہدہ کریں .. اچھی سستی و بہترین ہوسٹ کا انتخاب کریں .. مزید آپ ان سے رابطہ کر کے راہنمائی لیں ۔۔ جب آپ ڈومین خریدو گے تو وہ آپ کو ڈومین کی چابی دے دینگے ۔

  2. ساجداقبال

    بھائی جی ہمیں بتائیں کرنا کیا ہے. پہلے تو فیصلہ کریں کہ اپنی ہوسٹنگ لینی ہے، فری ہوسٹنگ استعمال کرنے یہ قدیرمیاں کیطرح بلاگر کو اپنا ہوسٹ رکھنا ہے. یہ فیصلہ کر لیں تو میں کچھ آگے بتاؤں.

  3. منیر عباسی

    ساجد بھائی شکریہ،

    آپ کی غیر متوقع آمد نے میرا حوصلہ بڑھا دیا ہے. فی الحال تو میں جزوی طور پر قدیر احمد کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کر کے کامیاب ہو گیا ہوں مگر، مجھے اب بھی بہت کچھ سیکھنا ہے.

    مجھے امید ہے آپ مجھ سے ای میل پر رابطہ قائم کرکے میرے شوق کو مہمیز دیں گے ..

    والسلام.

  4. عمر احمد بنگش

    جی تو جناب، بہت ہی اعلٰی، آپ کا میسج ملا. اور لیجیے ہم یہاں آپ کو مبارکباد دینے حاضر ہیں، جلد از جلد مٹھائی کا بندوبست کریں اور ایک عدد ٹیوٹوریل کا بھی تاکہ میں آپ سے اس بارے کچھ سیکھ سکوں.
    بہت مبارک ہو جناب.

  5. DuFFeR - ڈفر

    کوئی مدد درکار ہو تو ہمہ وقت آپکی خدمت میں حاضر

  6. منیر عباسی

    بہت شکریہ عمر، میں ٹیوٹوریل لکھ ہی رہا تھا کہ واپڈا والوں نے سوکن والا کام کر دیا …

    انشاءاللہ آج یا کل جو کچھ سیکھا لکھ ڈالوں گا. آسان طریقہ ہے، مگر مغز ماری اور صبر چاہئے ، خصوصا اگر آپ نے ڈومین کسی پاکستانی کمپنی سے رجسٹر کروائی ہے، کیونکہ پاکستانی کمپنیوں کی کسٹمر سپورٹ تقریبا صفر ہے.

    زیادہ سے زیادہ وہ یہی کہیں گے، ‘ کمپیوٹر ری سٹارٹ کر کے دیکھیں، اگر کام نہ ہوا تو پھر ہمیں کال کرلیں’ دوبارہ کال ملتی ہی نہیں.

    ڈفر : : آپ سے دابطے کا کوئی ذریعہ ہے؟ ای میل وغیرہ؟

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں