مجھے عمار کے بلاگ سےپہلی مرتبہ علم ہوا کہ لاہور میں جنوری کے آخری ایام میں ایک عدد دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگر کانفرنس ہونے
جارہی ہے.پہلے تو میں یہ سمجھا کہ یہ اردو بلاگر کانفرنس بھی کچھ اُسی طرز کی ہوگی جب راشد کامران کراچی تشریف لائے تھے اور
کچھ اردو بلاگر احباب نے انکے ساتھ نشست کا ہتمام کیا تھا. میں نے کوئی توجہ نہ دی، مگر جب عمار نے اسی کانفرنس کے حوالے سے
دوبارہ لکھا تو مجھے لگا کہ کچھ گڑبڑ ہے،مگر میں سوشل میڈیا سے آؤٹ ہوں کسی سے پوچھتا تو کیسے پوچھتا. سب احباب اردو بلاگنگ
شوقیہ کرتے ہیں،اور فارغ وقت میں روزگار کے غم میں مبتلا رہتے ہیں. اس لئے خاموش رہا. ایک دن اچانک مجھے شعیب صفدر کا
ایس ایم ایس ملا.انھوں نے مجھے سے کانفرنس میں شرکت بارے پوچھا تھا.سُستی اور کم علمی کی بنا پر فورا جواب تو نہ دیا مگر اِدھر
دھر سےپوچھنے کی ٹھان لی. شعیب کے ایس ایم ایس کے ایک دو دن بعد سید یاسر کی بلاگ پوسٹ شائع ہوئی تو لگا کہ معاملہ کچھ
اور ہے. میں نے وہاں اس سارے جھگڑے کی بابت استفسار کیا مگر کسی نے روشنی ڈالنے کی ضرورت نہ سمجھی.
بہرحال.. شائد میں ہی دنیا کا سب سے فارغ انسان ہوں.
میں شائد لاہور والی کانفرنس میں شرکت نہ کر سکوں کیونکہ مجھے قومی ٹی بی پروگرام کی طرف سے اس ماہ ٹی بی کے بارے میں
کچھ تربیتی ورکشاپیں کرانی ہیں لہذا میری شرکت کا فیصلہ کچھ حتمی فیصلہ نہیں ہے.
سید یاسر کی بلاگ پوسٹ پر مجھے فاروق درویش صاحب کی طرف سے جھوٹوں پر بھیجی گئی لعنت کا لنک مل گیا تو اس کے مطالعے
سے بات کچھ اور کُھلی. اندازہ ہوا کہ فیس بک کے اوراق پہ کافی جنگ و جدل ہوا ہوگا. بہت سے لوگ راہ وفا میں شہید ہوئے
ہوں گے، بہت سے زخمی اور بہت سے ناکام و نامراد واپس لوٹے ہوں گے. مسئلہ یہ ہے کہ وہ فیس بک ہے اور جو وہاں رہنا نہیں
چاہتا، اُسے بالکل علم نہیں ہوتا کہ ناموس رسالت کی خاطر لڑی گئی ان جنگوں میں کون کتنی بہادری سے لڑا. کون جارح تھا اور
کون مجروح. کون قاتل تھا اور کون مقتول. کس نے دغا دی اور کس نے وفا کی. کون یہودیوں کا ایجنٹ نکلا اور کون قادیانیوں کا.
جس معاملے میں قادیانی شادیانی آ جائیں وہاں تو پھر جذباتیت دکھانا لازمی ہو جاتا ہے. “حرمت رسول پہ جان بھی قربان ہے”
کیوں نہ ہو.
مجھے فاروق درویش صاحب کی تشویش سے اتفاق ہے مگر ، جونا مناسب رد عمل انھوں نے دکھایا ہے اس سے ہر گز اتفاق نہیں.
مجھے بالکل علم نہیں فیس بک پہ کس کے کہنے پہ کس نے کیا کہا، آپ جانتے ہیں اور آپ کا خدا. میرے خیال میں اگر یہ
کانفرنس قادیانی سپورٹ کر ہی رہے ہیں تو اس میں ضرور شرکت کرنا چاہئے. آپ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ بلاگنگ کتنی
طاقتور چیز ہے. انٹرنیٹ کی عام آدمی تک فراہمی سے بلاگنگ ایک بہت طاقتور ہتھیار بن جاتی ہے اور آپ سب لوگ
ان بچوں کی طرح ” بی ہیو ” کر رہے ہیں جن کو اپنے اباکی پستول اچانک مل جاتی ہے. افسوس!!
اگر آپ حالات حاضرہ سے دل چسپی رکھتے ہیں تو آپ کو علم ہوگا کہ ایک دو برس قبل دمشق میں رہنے والی ایک ہم جنس
پرست لڑکی کا بلاگ کافی مشہور ہوا تھا، بعد میں پتہ چلا کہ یہ بلاگ تو کوئی مرد لکھتا تھا. ٹام میک ماسٹر نام کا ایک
سکاٹ لینڈ میں رہنے والا امریکی.
مندرجہ ذیل اقتباس اس ویب سائٹ سے لیا گیا ہے:
ON FEB. 19, 2011, Amina Abdullah Arraf al Omar, a 35-year-old Syrian-American, was born. Her blog, “A Gay Girl in Damascus,’’ was a dramatic account of the violence now engulfing Syria. As a gay woman, she wrote frankly about her sexuality in an autocratic state. And, like so many in her global audience, she was optimistic for the Syrian people and their revolution.
Her 142 postings were heralded as “heroic’’ by major media outlets. She was trending in social media. She was a sensation. So when she was kidnapped by security forces, the State Department launched an investigation, newspapers wrote of her abduction, and human rights groups started a letter-writing campaign.
Where was Amina? We wanted Amina because her greatest appeal was that she was us — complex and yet hopeful. She was a woman who could create a new Arab order.
Amina, we now know, is a straight white American man living in Scotland, Tom MacMaster. He looks nothing like the persona he created, but he needed her to highlight the atrocities in Syria. Syria, he believed, demanded a hero, and he chose Amina, who pushed the limits on race (she was the union of an “American tale and an Arabian tale’’), sexuality, and violence to become an appealing universal character.
The media — who had embraced the Google guy in Egypt, and now the gay girl in Syria — were obviously duped, believing an unsubstantiated, and, in hindsight, clearly misleading blog
تو جناب آپ کو اندازہ ہوا ایک بلاگ نے لوگوں کو کتنا متاثر کیا؟ یہ ربط بھی پڑھ لیجئے. اور اگر آپ نے یہ بھی پڑھا ہے تو آپ کو وہ سمجھ آ جائے گا
جو میں اب کہنے والا ہوں. آپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ بلاگ کتنی طاقتور چیز ہے. یہ بلاگ اگر اچھے طریق پر لکھا اور پیش کیا جائے تو یہ رائے عامہ
کو کسی بھی طرف جھکا سکتا ہے. مگر ہم اردو بلاگنگ کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟ ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے کے لئے. اور میں خود اس کام میں پیش
پیش ہوں. اگر آپ نے میری پوسٹ “مائی ڈئیر اردو بلاگر” پڑھی ہے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ہم اس کام کو کتنی دلچسپی سے کرتے ہیں.
تو جناب اردو بلاگنگ جن لوگوں نے شروع کی، ان کے بارے آپ سب جانتے ہیں، ان کا نام میں یہاں دوبارہ لکھنا نہیں چاہتا، اور اس نہ لکھنے
کا مقصد ان کی توہیں نہیں ہے. ان کے بارے میں بلال محمود نے اپنے بلاگ پر تفصیل سے لکھا ہے،آپ وہاں جا کر پڑھ سکتے ہیں. ان سب کی
محنت اور جیسا کہ عمار نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے، عمار وغیرہ کی امریکی سفارت خانوں کی سپانسرڈ تقاریب میں شرکت اور اردو انسٹالر کی سی ڈیوں
کی تقسیم کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ “کرم فرماؤں” کی توجہ ارد وبلاگنگ پر مرتکز ہو گئی ہے. یقین نہیں آتا تو اردو سیارہ پہ ایک کرم فرما جو کہ
اقبال جہانگیرکے قلمی نام سے لکھتے ہیں، کا بلاگ ملاحظہ کر لیں. تمام تحاریر سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ ان کا قبلہ کونسا ہے اور ولی نعمت کون ہے.
اردو محفل پر فواد کے قلمی نام سے موجود شخصیت اپنی ہر تحریر کے اختتام پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے کسی شعبے کا نام ضرور لکھتی ہے.
ہمارے یہ یہودی “کرم فرما” بہت عرصے سے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ اقبال جہانگیر والا بلاگ
اردو انسٹالر کی سی ڈیوں کی تقسیم کے نتیجے میں ہی بنا ہے.
آپ لوگ اس کانفرنس میں ضرور شرکت کریں. اپنا مؤٖف واضح کریں، اگر کوئی مؤقف ہے تو!! مشترکہ کوئی مؤقف ہو تو کیا بات ہے جی!
اس کانفرنس میں اختلافی نقطہ نظر رکھنے والوں کی شمولیت بہت ضروری ہے جی. اگر یہ کانفرنس واقعی یہودی اور قادیانی منصوبوں کو فروغ
دینے کے لئے منعقد کی جارہی ہے تو بھائی لوگ، آپ رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے ضرور شرکت کرو. اور اگر یہ بات نہیں ہے تو پھر
وہاں جانے سے کون سی چیز آپ کو روک رہی ہے؟؟
اقبال جہانگیر جیسے بلاگ اور بھی بنیں گے. ابھی بہت کچھ ہوگا اور جیسے جیسے ایسی تقاریب ہوتی جائیں گی، اردو بلاگنگ کا میدان آپ کے
ہاتھوں سے نکلتا جائے گا. پھر آپ جگہ جگہ فریاد کرتے رہو گے کہ میری بات سُنو! میں بھی تو اولین اردو بلاگروں میں شامل تھا.
اس اہم موقع کو صرف اس لئے ضائع کردینا کہ آپ قادیانیوں سے نفرت کرتے ہیں افسوس کی بات ہے
پس نوشت: اگر کوئی اردو بلاگر اس کانفرنس کے انعقاد پر اعتراض نہ کرتا تو مجھے زیادہ حیرانگی ہوتی.
آپکی گذارشات سے مکمل اتفاق ہے۔
پس آپ کو زیادہ حیرانگی سے بچانے کے لیے خوب اعتراضات ہوئے، نہ صرف پہلے بلکہ کانفرنس کے بعد بھی جاری رہے 🙂
ویسے یہ آپ اچانک سوشل میڈیا سے کہاں غایب ہوگئے ہیں۔۔۔ میں تو سوچ رہا تھا کہ کہیں بلاگ بھی حذف نہ کردیا ہو۔ تلاش کیا تو خیر مل گیا۔
Comments are closed.