Skip to content

نیا درد سر

خوب سے خوب تر کی تلاش نے تنوع کو جلا بخشی۔ تنوع کی خاصیت نئی ایجادات ٹھہریں اور یون یہ سلسلہ چل نکلا۔ آپ اپنے ارد گرد دیکھیں۔ تمام چلتی گاڑیوں کا میکینزم ایک سا ہے۔ مگر ہر سال نئے ماڈل کی گاڑی چلانے کی خواہش نے کارسازی کی فیکٹریوں کو مصروف رکھا ہوا ہے۔ نئے ماڈل کی تلاش اور پھر اس کی تحصیل ایک ایسی مہلک بیماری ہے جو ہر ایک کو لگی ہوئی ہے۔
کچھ اسی بیماری کا شکار میں تب سے ہوا ہوں جب سے لینکس استعمال کرنا شروع کیا۔ 2003 کے بعد سے بہت سے ڈسٹرو آزما ڈالے مگر کوئی بھی زیادہ عرصے چل نہ سکا۔ صرف فیڈورا 13 انسٹال نہیں ہو پارہا ورنہ وہ بھی آج میرے زیر استعمال ہوتا۔ ایس خبیث ڈسٹرو ہے یہ فیڈورا کہ ورچوئل باکس میں بھی چلنے کا نام نہیں لے رہی۔
بہر حال، اوپن سوسی 2۔11 کے انسٹال کے بعد، کیونکہ ابنٹو 04۔10 نے چلنے سے انکار کر دیا تھا، میں نے سسٹم سے واقفیت حاصل کرکے سکون کا سانس لیا ہی تھا کہ علم ہوا کہ 3۔11 ورژن نکل آیا ہے۔ اف میرے خدا۔۔۔۔
اب 4 جی بی کی ڈی وی ڈی ڈاؤنلوڈ کرو، جس کے مکمل اترنے میں بھی آٹھ گھنٹے لگیں گے، اور پھر ڈی وی ڈی پہ لکھنے کے بعد اس سے سسٹم اپگریڈ بھی کرو!!!

 

میرا ویک اینڈ تو گیا۔۔۔

6 thoughts on “نیا درد سر”

  1. یہ ہوس ہے جی۔ لینکس کو اپڈیٹ اور اپگریڈ کرتے رہنا، لینکس کے سافٹویرز کے تازہ ترین ورژن حاصل کرنے کی تگ و دو کرتے رہنا، آئی کینڈی سافٹویر کو خوب سے خوب تر بناتے رہنے کی جدوجہد، لیپ ٹاپ اور ڈیسکٹاپ کے اگلے ماڈل کے بارے میں سوچتے رہنا، موبائل بدلنے کے بارے میں سوچتے رہنا، کہ مزید مہنگا لینا ہے جس میں یہ بھی ہو یہ بھی ہو۔
    یہ سب ہوس ہے جی، ٹیکنالوجی ہوس کا دوسرا نام ہے۔ تُسیں پھس گئے تے پھس گئے فیر۔

  2. ہاں‌جی۔۔۔ اوپن سویسی کا 3۔11 آ‌گیا، لیکن میں‌نے اپڈیٹ‌کے سارے راستے بند کر دیے ہیں۔ کہیں‌سے مل گئی تو کر لیں‌گے اپگریڈ‌، نہیں‌تو 2۔11 تو چل ہی رہی ہے چھ ماہ سے انتہائی زبردست۔۔۔۔۔

  3. ایک مشورہ میرا بھی 🙂 ۔۔ سافٹ ویر اپڈیٹ اور اپگریڈ دو مختلف چیزیں سمجھی جاتی ہیں۔۔ بے شک اپگریڈ کو ٹرخاتے رہیں لیکن اپ ڈیٹ کرنے میں تاخیر نا کریں خاص کر جو لوگ آن لائن رہتے ہیں وہ سسٹم اپ ڈیٹ ضرور‌کرتے رہا کریں۔۔
    باقی تو جی یہ ٹیکنالوجی میں اپ ٹو ڈیٹ رہنے کی دوڑ بڑی مہنگی اور بڑی کمینی ہے۔۔

  4. ميں تو اب نئی سے نئی تلاش کو کہہ ديتا ہوں
    کبھی ہم بھی تم سے تھے آشنا
    تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو
    کبھی ہم کو بھی تم سے پيار تھا
    تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

    اب تو زمانے بدل گئے ۔ اُس زمانہ ميں سوا پانچ انچ کی فلاپی ڈسکٹ ہوتی تھی 360 کے بی کی جس پر پروگرام ہوتا تھا مگر کمبخت کاپی نہيں ہوتا تھا ۔ ساتھی کہتے ہميں بھی دو ۔ اس کے پروگرام ميں جا کر کيچ ڈھونڈتے اور اُسے مٹا کر کاپی کرتے

  5. ڈی دی ڈی کی ڈاؤنلوڈ کے بعد، آج بجلی کے نہ جانے کی دعائیں کرتے کرتے آخر اوپن سوسی 3۔11 پر اپگریڈ بخیر و خوبی تکمیل پا گیا۔

    ابنٹو کی طرح ، بلکہ ابنٹو سے بہتر طریقے سے اپگریڈ ہوگیا۔ اب مرحلہ ان کسٹمائزڈ سافٹؤئیرز کا ہے جو اوپن سوسی کے ساتھ نہیں‌تھے اور میں‌انسٹال کر چکا تھا۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے۔

    ایک بات ہے، یونی کوڈ فونٹس زیادہ بہتر نظر آ‌رہے ہیں۔

  6. دوست:: میں‌تے پھنس گیا واں ، آلریڈی۔۔۔

    عمر :: 3۔11 اچھی چیز لگ رہی ہے فی الحال۔ 2۔11 کو بھول جائیں‌گے آپ۔

    راشد :: جی آپ نے درست کہا ۔ فیس بک پر جب آپ کے آئی میک قواڈ کور قسم کے کمپیوٹر کی تصویر دیکھی تھی تو لینے کا دل چاہا تھا، یہ اور بات کہ 1200 ڈالرز قیمت کا جان کر پھر دل کو بہلا لیا تھا۔

    :

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں