Warning: Constant DISALLOW_FILE_EDIT already defined in /home/inspireo/public_html/wp-config.php on line 90
میرا نیا بلاگ ایڈریس اور طوفا نِ بلا ۔۔۔ – The Inspire Blog
Skip to content

میرا نیا بلاگ ایڈریس اور طوفا نِ بلا ۔۔۔

نیا بلاگ ایڈریس

بلاگ سپاٹ پہ کچھ عرصہ رہنے کے بعد، پھر جیسا کہ نیوبیز کا حال ہوتا ہے، اگلا ٹارگٹ اپنی ہوسٹڈ ڈومین پہ اپنا نیا بلاگ۔ ہوتا کچھ نہیں ویسے۔ اگر بلاگ سپاٹ پہ بھی رہی گئے تو کچھ مشکل نہیں، لیکن جناب، پئیر پریشر بھی تو کوئی شے ہوتی ہے۔ شریکوں کے ساتھ برابری بھی۔ تو پھر بلاگ سپاٹ پہ بلاگنگ پہ ہاتھ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈومین اور ہوسٹنگ کی تلاش جاری رکھی۔ اس دوران مصطفی خاور نے بھی مدد کی پیش کش کی، لیکن کچھ ذاتی وجوہات کی بناء پہ انکار کرنا پڑا۔

نیا بلاگ ایڈریس

بلآخر اللہ کے فضل و کرم اور دوستوں کے مشوروں سے میں آخر کار ایک عدد ڈومین نیم لینے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ میرا نیا بلاگ اب اس یو آر ایل ایڈریس پر بھی پڑھا جا سکتا ہے :کئی دوستوں نے قیمتی مشورے دئے اور اپنا وقت نکالا اور میری حماقتوں کو نظر انداز کیا۔ میں ان سب کا ممنون ہوں۔

غالب چچا نے غالبا کہا تھا :

کس کے گھر جائے گا طوفانِ بلا میرے بعد ۔۔۔

آج یہ مصرعہ ہلری کلنٹن کے بیان کے بعد دوبارہ یاد آیا، پہلی مرتبہ چنددن پہلے جب انھوں نے کہا تھا کہ ، عوام ہم سے پوچھ رہی ہے کہ اگر القاعدہ قیادت پاکستان میں ہے تو ہماری فوج افغانستان میں کیا کر رہی ہے؟ میں نے سوچا کہ شائد کسی پاکستانی رہنما کا سخت رد عمل سامنے آئے گا ، مگر ہم لوگ تو اودھ کے آخری حکمران واجد علی شاہ کی طرح مدہوش ہیں جس کے بارے میں مشہور ہے کہ انگریزی فوج اودھ میں داخل ہو رہی تھی اور موصوف ایک بساط بچھائے بیٹھے شطرنج میں مشغول تھے۔

خیر وہ تو شطرنج کھیل رہے تھے، ہم کیا کر رہے ہیں؟

4 thoughts on “میرا نیا بلاگ ایڈریس اور طوفا نِ بلا ۔۔۔”

  1. DuFFeR - ڈفر

    ہمیں شطرنج نہیں آتی
    ہمارے حکمران تو لوٹنے اور باہر بھاگ جانے کے چکروں میں مصروف ہیں
    آدھی عوام آٹے کی لاءنوں میں لگی ہوئی ہے
    اور باقی آدھی بجلی کے لئے مظاہروں میں
    باقی رہ گئے آپ اور میں
    آپ بلاگ لکھ کر سائءیڈ پر ہو گئے
    اور مجھ بیچارے کو کمنٹوں میں لگا دیا

  2. DuFFeR - ڈفر

    ہمیں شطرنج نہیں آتی
    ہمارے حکمران تو لوٹنے اور باہر بھاگ جانے کے چکروں میں مصروف ہیں
    آدھی عوام آٹے کی لاءنوں میں لگی ہوئی ہے
    اور باقی آدھی بجلی کے لئے مظاہروں میں
    باقی رہ گئے آپ اور میں
    آپ بلاگ لکھ کر سائءیڈ پر ہو گئے
    اور مجھ بیچارے کو کمنٹوں میں لگا دیا
    اور سر جی اس بلاگسپاٹ پر تبصرے میں بہت مشکلات ہوتی ہیں

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں