عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات۔
مجھے اسی عنوان کے تحت لکھی گئی ایک عدد ای کتاب بھیجی گئی۔ کتاب جناب محمد مبشر نذیر صاحب نے لکھی ہے اور یہ مسلم تاریخ کے پروگرام کا ایک عدد ماڈیول ہے۔ اس ماڈیول کو عوام الناس کی خاطر ایک علیٰحدہ کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔
آپ میں سے جو قارئین پروفیسر عقیل خان صاحب کا بلاگ مطالعہ کرتے رہتے ہیں، ان کے لئے مبشر نذیر صاحب کا نام نیا نہ ہوگا۔ خود میں نے یہ نام وہیں پڑھا۔ بہر حال، مجھے جیسے ہی موصوف کے بارے میں نئی معلوما ت ملیں گی، میں اپنے نلاگ پر شائع کر دوں گا۔
یہ کتاب عہد صحابہ پر ایک عدد غیر جانبدارانہ جائزے کی ایک کوشش ہے۔ میں نے ابھی ابتدائی چالیس صفحات ہی پڑھے ہیں۔ امید ہے، بقیہ چار سو سڑسٹھ صفحات جلد ہی مکمل کر لوں گا۔
آپ چاہیں تو یہیں اِس کتاب کا مطالعہ کرسکتے ہیں اور چاہیں تو اسے ڈاؤںلوڈ کر لیں۔ مطالعہ کے بعد تاثرات سے آگاہ کرنا نہ بھولئے گا۔
والسلام۔