Skip to content

سمارٹ فون اور پی سی سوٹ

کافی عرصے نوکیا کے سمبین فون  کے استعمال کے بعد اب مجھے سمارٹ فون یا ونڈوز موبائل کی تلاش کرنا پڑی۔ مجھے زیادہ عرصہ نہ لگا اور آخر ایک استعمال شدہ فون مجھے مل ہی گیا۔  فون ملنے کے بعد مجھے اس میں کچھ ترامیم کرنی پڑیں۔ یہاں سے کچھ سافٹویر لیا اور آخر میرا اپنا  سمارٹ فون تیار ہو گیا۔

نوکیا کے فون کی خاص بات اس کا پی سی سوٹ تھا۔  اس پی سی سوٹ کے ساتھ مختلف کام کرنے کی عادت کچھ ایسی بن گئی تھی کہ مجھے اس ونڈوز موبائل کے لئے اب پی سی سوٹ ڈھونڈنا پڑگیا۔

تقربا جتنی بھی ویب سائٹس پڑھیں سب کی متفقہ رائے یہ تھی کہ مائکروسوفٹ کا اکٹیو سنک ہی  ونڈوز موبائل کو ایک کمپیوٹر کے ساتھ کنکٹ کر سکتا ہے۔ لہٰذا مجھے ایکٹو سنک کمپیوٹرمیں انسٹال کرنا پڑا۔ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میری جو توقعات ایکٹو سنک کے ساتھ تھیں، وہ پوری نہ ہو سکیں اور مجھے دوبارہ ایک ایسے پی سی سوٹ کی تلاش کرنا پڑی جو جو نوکیا پی سی سوٹ کی طرح میری مدد کر سکے۔ خوش قسمتی سے مجھے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی اور مجھے ایسا ہی ایک سافٹویر مل گیا۔

یہ سافٹویر، پانڈا پی سی سوٹ کے نام سے جانا جاتا ہے اور ایک چینی کمپنی نے اسے بنایا ہے۔  اس کی ایک بڑی خامی اس میں کئی جگہ چینی زبان کا استعمال ہے، مگر یہ ایک عام صارف کے رستے میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ اس کے کچھ سکرین شاٹ ملاحظہ ہوں۔ واضح رہے کہ میرا اس کمپنی سے کسی قسم کا کوئی تجارتی رابطہ نہیں ہے۔

اس سافٹویر کے استعمال کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیا درکار ہوں گی۔

ایک فون جس میں ونڈوز موبائل ۵ یا ونڈوز موبائل ۶ موجود ہو

ایک عدد کمپیوٹر۔

مائکروسوفٹ ایکٹو سنک۔

یہ سافٹویر۔

ایک عدد ڈیٹا کیبل۔

اور آپ خود۔

🙂

5 thoughts on “سمارٹ فون اور پی سی سوٹ”

  1. شکریہ منیر، میرے پاس ایک ونڈوز موبائل فون موجود ہے۔ مجھے اس سے بہت ساری شکائیتیں ہیں۔ جو اس میں پہلے سے موجود سوٹ کی بناء لگتی ہیں۔ کیا میں اسے ہٹا کر یہ ڈال سکتی ہوں۔ کیونکہ اس میں مجھے زیادہ آپشن نظر آرہے ہیں۔
    .-= عنیقہ ناز´s last blog ..گھر کی جڑیں =-.

  2. جی عنیقہ،

    اگر آپ کے پاس ونڈوزموبائل ہے تو آپ مندرجہ ذیل طریقہ اپنا کر اس سافٹوئر سے فائدہ لے سکتی ہیں.

    ا: پہلے تو مائکرہ سافٹ کا ایکٹو سنک ActiveSync 4.5 انسٹال کر لیں.
    2: اپنے فون کو یو ایس بی کیبل کے ذریعے ایکٹو سنک سے سنکرونائز کر لیں.
    3: فون کو یو ایس بی کیبل سے ہٹا لیں اور پانڈا سافٹ کا پی سی سوٹ انسٹال کر لیں.
    4: پی سی سوٹ چلاتے وقت آپ کی فائر وال آپ کو بتائے گی کہ یہ سافٹ وئر انٹرنیٹ تک رسائی مانگان چاہتا ہے. آپ اجازت نہ دیں. اگر اجازت دے دی تو صرف اتنا ہوگا کہ اس سافٹ وئر میں چینی زبان میں اشتہار آئیں گے.
    5: پی سی سوٹ انسٹال کرنے کے بعد فون دوبارہ یو ایس بی کیبل کے ذریعے کمپیوٹر سے منسلک کر لیں.
    6: ایکٹو سنک چل پڑے گا.
    7: پانڈا سافٹ کے ڈیسک ٹاپ پر موجود شارٹ کٹ کے ذریعے چلائیں اور اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں.

    براہ مہربانی یہ یاد رکھیں کہ ایکٹو سنک کام نہ بھی کرے تو اس کا موجود رہنا ضروری ہے. اُس کے بغیر یہ پانڈا سافٹ کام نہیں کرے گا.

    امید ہے آپ کا مسئلہ اس سے حل ہو جائے گا.

  3. اور ہاں، یہ بات ذہن میں رکھئے گا کہ یہ پی سی سوٹ آپ نے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا ہے۔ فون میں نہیں۔
    D:

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں