Skip to content

دعائے صحت کی درخواست

کچھ دن قبل میں نے روزنامہ ایکسپریس کی ایک خبر کے حوالے سے مظفر گڑھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب رکن اسمبلی جمشید دستی کے حامیوں کے ڈاکٹروں پر تشدد پر مذمت کی تھی۔ یہ مراسلہ اسی حوالے سے ہے۔
مجھے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی پنجاب شاخ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کا ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں انھوں نے اطلاع دی کہ اس غنڈہ گردی کے بعد مظفر گڑھ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مہر اقبال  شدید زخمی ہوئے ہیں۔ وہ اس وقت نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 15 کے کمرہ نمبر 28 میں زیر علاج ہیں۔
ان کے زخموں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

1: دایاں جبڑہ متعدد مقامات سے ٹوٹ گیا ہے۔
2: دائیں آنکھ کا لینس اپنی جگہ سے ٹوٹ کر آگے آ گیا ہے۔
3: دائیں آنکھ میں ہی پچھلے حصے میں خوں کے جمع ہونے سے بصارت زائل ہو گئی ہے۔

جمشید دستی نے ایم ایس مظفر گڑھ ہسپتال کو کریمنل کہا، تو یہ سب  کچھ جو ڈاکٹر کے ساتھ ہوا، کیا مہذب لوگوں کی حرکت ہے؟
اگر ڈاکٹروں نے جان بوجھ کر غفلت کا ارتکاب کیا بھی تو، اس کی یہ سزا تو ہر گز نہیں ہے۔
میری دلی خواہش ہے کہ ان غنڈوں کو جنھوں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا، سخت سے سخت سزا دی جائے۔۔

میری آپ سب سے یہ درخواست ہے کہ اس مراسلے کے پڑھنے کے بعد ڈاکٹر مہر اقبال کے لئے ایک مرتبہ دعائے صحت ضرور کریں۔

8 thoughts on “دعائے صحت کی درخواست”

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں