ایک دو دنوں سے ملک میں موت کا رقص جاری ہے۔ موت دونوں طرف سے تقسیم کی جارہی ہے اور کسی کو کچھ پتہ نہیں وہ کیوں ان موت کے ہرکاروں کا نشانہ بن رہا ہے۔
مستونگ میں شیعہ زائرین کا قتل عام میڈیا ، سوشل میڈیا اور آرم چئیر لعنت تقسیم کرنے والوں کا فیورٹ موضوع بنا ہوا ہے۔
بے گناہ کے قتل سے بڑا جرم روئے کائنات پرکوئی نہیں۔ پر یہ جو پنڈی میں مارے گئے تھے، محرم میں وہ تو پکے مجرم تھے بے گناہ نہیں۔