Skip to content

بلیک واٹر پاکستان میں؟

[youtube gUZ3hk-TTas]

8 thoughts on “بلیک واٹر پاکستان میں؟”

  1. یار یہ جو پس منظر میں ہر وقت آرمیگیڈن کا میوزک ڈال دیا جاتا ہے اور خبر کو بھی صلیبی جنگ کی شکل دے دی جاتی ہے ایک عجیب صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔ سیدھی سی بات ہے امریکی فوج جہاں جائے گی بلیک واٹر نے وہاں بھی جانا ہے عراقی حکومت نے اس خاص واقع کے بعد اس پر پابندی لگادی تھی لیکن کمپنی بند تو نہیں ہوئی۔۔ اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ امریکی فوج کیا کرنے آرہی ہے بجائے اس کے بلیک واٹر کا سحر انگیز نام لے کر اور پیچھے عظیم جنگ کی موسیقی ۔۔

  2. اب اگر میں نے یہ لکھ دیا کہ اس سب ریٹارٹڈ کمانڈو اپنی صدارت کے آخری دور میں دے گیا تھا
    تو سب ”ڈانگ“ اٹھا کر میرے پیچھے پڑ جائیں گے
    زرداری کو بھی اسی شرط پر اقتدار ملا تھا
    نواز شریف بھی اسی سودے کے ایک حصےدار کے ہونے کی وجہ سے خاموش ہیں
    ہور چوپو

  3. ارشاد علی

    آج کل ہمارے پاکستان کے زیادہ تر تجزیہ کار ایک قسم کی ذہنی کیفیت سے گذر رہے ہیں. جب اخبار پر آنے کے لئے کوئی ڈھنگ کا مضمون نہ ملے تو پھر انٹرنیٹ کا سہارا لے کر عجیب و غریب مفروضے پیش کرنے لگتے ہیں.

    اس مقصد کے لئے پہلے گوگل پر کسی تاریخی تنظیم کی کھوج لگاتے ہیں پھر اُس کے بارے میں نا مکمل معلومات اکھٹے کئے جاتے ہیں. آگے بڑھ کر اُس تخیلاتی نمونے کو پاکستان میں فِٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے. کبھی کبھی اِس مقصد کے لئے اِکا دُکا غیر مصدقہ واقع تخلیق کیا جاتا ہے. آخر میں ان تمام اجزا کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ ملا کرایک معقول سا خاکہ تیار کیا جاتا ہے. اور آہستہ آہستہ اسے لوگوں کے ذہنوں میں بٹھایا جاتا ھے.

    عام طور پر اِس ترکیب میں خامیاں پہلے سے دور کی جاتی ہیں. لیکن بلیک واٹر والے معاملے میں یہ تکنیکی خرابی سرزد ھوئی کہ جب اِس صنعت کو منڈی میں لایا گیا تو اسکا نام چھ مہینے پہلے تبدیل ھو چکا تھا.

    تاہم منفرد خصوصیات کے حامل اِن تجزیہ کاروں نے ہار نہ مانی بلکہ لوگوں کو متواتر خوف میں مبتلا رکھنے کے لئے اِس غلطی کی فوری تصحیح کی اور نئے پرانے دونوں ناموں کا حسین گتھ جوڑ استعمال کرنے لگے.

    خلاصہ یہ ہے کہ ہوسکتا ہے مبینہ بلیک واٹر کی نظریں پاکستان پر ہوں. ممکن ہے اِس منصوبے پر کام بھی تیزی سے جاری ہو. لیکن یہ بات وثوق سے کی جا سکتی ہے کہ فی الحال بلیک واٹر کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے. اگر خدا نخواستہ مستقبل میں اس طرح کی کوئی کاروائی ہوئی بھی تو وہ “زی” نام سے ہوگا نہ کہ بلیک واٹر کے نام سے.

  4. راشد کامران: سیدھی سی بات ہے امریکی فوج جہاں جائے گی بلیک واٹر نے وہاں بھی جانا ہے.
    اس کے سیدھا ہونے کا کیا ثبوت ہے؟ اور اگر سیدھی بات ہے تو آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے کہ ہم پاکستانی عوام ملک بیچنے پر خاموش رہیں؟؟؟

  5. نظامی صاحب آپ آدھا تبصرہ پڑھ کر چراغ پا ہوگئے اگر پورا پڑھتے تو کچھ یوں تھا کہ “فکر یہ کریں کہ امریکی فوج کیا کرنے آرہی ہے”۔۔ خاطر جمع رکھیے بلیک واٹر اور اس جیسی تنظیموں کا کام ملکوں پر قبضہ کرنا نہیں‌ ہوتا۔۔ یہ صرف سواٹ ٹیمیں ہیں۔۔ یہ کوئی نظریاتی تنظیم نہیں بلکہ کارپوریٹ ہے۔۔ جب کوئی ہائیر کرے گا اور قیمت دے گا تو یہ کام کریں گے۔۔۔ اگر ملک بیچنے کی فکر ہے تو حکومت بنیادی طور پر سعودی عرب کو بیچنے کو پر تول رہی ہے۔ اگر کائنسپیریسی تھیوری بنانی ہے تو یوں بنائی جائے کہ کہیں ہمارے منتخب نمائندوں نے آنے والے وقتوں میں اپنی حفاظت کے لیے تو بلیک واٹر کو ہائر نہیں کیا؟

  6. DuFFeR - ڈفر

    او جی ان دین کے لیڈروں کا تو زنا بھی معاف کر دے گی یہ قوم
    اس قوم کا باپ جو لگتا ہے سعودی خاندان

    راشد کامران: نظامی صاحب آپ آدھا تبصرہ پڑھ کر چراغ پا ہوگئے اگر پورا پڑھتے تو کچھ یوں تھا کہ “فکر یہ کریںکہ امریکی فوج کیا کرنے آرہی ہے”۔۔ خاطر جمع رکھیے بلیک واٹر اور اس جیسی تنظیموں کا کام ملکوں پر قبضہ کرنا نہیں‌ ہوتا۔۔ یہ صرف سواٹ ٹیمیں ہیں۔۔ یہ کوئی نظریاتی تنظیم نہیں بلکہ کارپوریٹ ہے۔۔ جب کوئی ہائیر کرے گا اور قیمت دے گا تو یہ کام کریں گے۔۔۔ اگر ملک بیچنے کی فکر ہے تو حکومت بنیادی طور پر سعودی عرب کو بیچنے کو پر تول رہی ہے۔ اگر کائنسپیریسی تھیوری بنانی ہے تو یوں بنائی جائے کہ کہیں ہمارے منتخب نمائندوں نے آنے والے وقتوں میں اپنی حفاظت کے لیے تو بلیک واٹر کو ہائر نہیں کیا؟

    .-= DuFFeR – ڈفر´s last blog ..تک پتر لالہ میرا شارجہ ہوند ای =-.

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں