Skip to content

بلاگ رول کیسے بنایا جائے؟

مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ بلاگ شروع کرنے کے بعد اتنی زیادہ حوصلہ افزائی ہو گی۔ اگر ہوتا تو میں شائد پہلی مرتبہ ہمت نہ ہارتا۔ مگر اس میں ہمت سے بھی زیادہ دوسری باتوں کا عمل دخل تھا۔

 

بہر حال میں سب دوستوں کا ممنون ہوں کہ انھوں نے میری ہمت بڑھائی اور مفید مشورے دیئے۔

شکاری نے ایک سوال پوچھا بلاگ رول کے بارے میں، کہ کیا میں کوئی پلگ ان استعمال کر رہا ہوں یا نہیں۔

اس پوسٹ میں میں بتانے کی کوشش کروں گا کہ میں نے یہ کیسے کیا۔ اگر ٓپ بلاگر استعمال کرتے ہیں تو پھر تو یہ بہت آسان ہے۔ ورڈ پریس یا کوئی اور سروس استعمال کرنے والوں سے معذرت کہ مجھے اس بارے میں کچھ خاص علم نہیں ہے، اور کوئی دوست اس مد میں مفید مشورہ دینا چاہیں تو یہ صفحات حاضر ہیں۔

بلاگر ڈاٹ کام پہ لاگ ان ہونے کے بعد پہلا قدم اسے کسٹمائز کرنا ہے۔ آ پ کو جس لنک پہ کلک کرنا ہوگا وہ مندرجہ ذیل تصویر میں نشان زدہ ہے۔

اس کے بعد جو صفحہ کھلے گا اس میں آپ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

ایک نئی ونڈو میں آپ کے لئے مختلف پلگ ان یا ایڈ آن فراہم کئے جائیں گے۔ ان سب میں سے بلاگ لسٹ والا منتخب کر لیں اور اس کے دائیں جانب والے جمع کے نشان پر کلک کر دیں

اگلے مرحلے میں اس پلگ ان میں ضروری چیزوں کو منتخب کریں جو کہ آپ چاہتے ہیں کہ کسی بلاگ کی نمائندگی کریں
اور پھر نیچے آ کراس لنک پر کلک کر دیں۔

اور پھرآخری قدم، بلاگ کی معلومات، یعنی یو آر ایل لکھ دیں۔ بس۔ اور میرا بلاگ آ پ کی بلاگ لسٹ میں شامل ہو جائے گا۔

 

امید ہے آپ کو اس سے کچھ فائدہ ہوگا۔ ایک بار پھر واضح کرتا چلوں کہ یہ طریقہ صرف بلاگر یا بلاگ سپاٹ پر مستعمل ہے۔

4 thoughts on “بلاگ رول کیسے بنایا جائے؟”

  1. جویریہ طارق

    کون کہاں سے آیا؟

    اس وقت لوگ کیا دیکھ رہے ہیں؟

    آپ کون ہیں؟

    اس کے بارے میں بھی تو وضاحت کیجئے

  2. Mohammed Umar Kairanvi

    السلام علیکم
    men ne aakhri nabi par antimawtar.blogspot.com hindi unicode men banaya he,,,jismen di gayi kitabon se muhammad s. hindu, bodh, jain, yahoodi, aur esaiyon ke bhi aakhri nabi sabit hote hen. google tranlate se padhiyega, ho sake to commnent dijiyega, jisko india men support nahin mil raha,, socha pakistan ke blogger se help loon,,, islaminhindi.blogspot.com kisi tarah rank2 tak phooncha diya,,,, deen ki khidmat aap sabhi ki madad chahiye,,,

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں