Skip to content

ایوب ٹیچنگ ہسپتال سیاست — اپڈیٹ

غالبا ایک دو دن پہلے ہی میں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ایک کوشش کا احوال یہاں بیان کیا تھا۔ اُس کا جواب آج مل گیا۔

 

ہمارے صدر ڈاکٹر حفیظ اللہ خان ، میری اور دو دوسرے ساتھیوں کی ٹریننگ قبل از وقت ختم کرنے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں اور آج اس کی سفارش پشاور بجھوا دی گئی ہے۔

اب دیکھیں کل کا سورج کیا نوید لاتا ہے۔

14 thoughts on “ایوب ٹیچنگ ہسپتال سیاست — اپڈیٹ”

  1. جہد مسلسل میں ہی بقا ہے ،
    اگرآپ حق پر ہیں تو ڈٹے رہیئے اللہ پر توکل کے ساتھ اللہ آپکا حامی و ناصر ہو

  2. اے تے فير ہے

    جناب کچھ کرنے کيلئے کچھ کھونا پڑتا ہے مگر جہاں “آوے دا آوا ای وگڑيا ہوے” وہاں بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ ايک بات ياد رکھيئے کسی جد و جہد ميں کوئی ذاتی مفاد نہ آنے پائے تو اللہ عزت اور رزق قائم رکھنے والا ہے ۔ البتہ دوست کے بھيس ميں دُشمنوں پر ضرور نظر رکھيئے گو يہ کام بہت مشکل ہے
    .-= افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..عقل ۔ کيا صرف انسان کو ہے ؟ =-.

  3. سیاست کی بیشتر اقسام افراد کی خداداد صلاحیتوں کومنجمند اور زنگ آلود کرنے کا باعث بنتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تعلیم و ٹریننگ کی تکمیل کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا مناسب تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تاہم آپ اور آپ کے دیگر احباب سے جو تعصب روا رکھا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔قابل مذمت ہے۔۔۔۔۔۔۔
    .-= حکیم خالد´s last blog ..تصوف من کی دنیا میں ڈوب کر سراغ زندگی پا نے کا نام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ =-.

  4. کل پیغام ملا کہ ایوب تیچنگ ہسپتال کے 4 ڈاکٹروں کی ٹریننگ قبل از وقت ختم کر دی گئی ہے۔ یقین تھا کہ اُن میں آپ بھی شامل ہوں گے- صبح کا اخبار دیکھا تو کوئی خبر نہین تھی۔ پتہ چلا کہ ہسپتال میں ہڑتال بھی نہیں ہے۔ ثابت ہوا کہ حکمرانوں نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے اور اُن کو اپنا انجام مخدوش نظر آ رہا ہے۔ خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے اور نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑائے۔ آمین!

  5. آپ سب صاحبان کا بہت بہت شکریہ۔ ہم نے بھاگ دوڑ کر کے وہ سرکاری خط بھی حاصل کر لیا ہے جس میں‌ہماری ٹریننگ ختم کرنے اور سخت ترین انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    میرے جیسا بندہ جو سیاست سے دور بھاگتا تھا اور اپنے زمانہ طالب علمی میں‌سب طلبا تنظیموں‌پر کڑی تنقید کرتا تھا ، آج اس مقام پر ہے کہ اس سرکاری خط میں‌میرے اور ڈاکٹر حفیظ کا خاص طور پر ایک علیحدہ پیرا گراف میں‌ذکر ہے۔

    یا للعجب۔ یہ دن بھی آنے تھے۔

    ڈفر:: بہت بہت شکریہ۔ میری خؤاہش تھی اس خط کا عکس میں‌یہاں‌شامل کروں‌کہ میرے لئے تو یہ ایک تمغہ امتیاز ہے مگر بہت سی وجوہات کی بنا پر نہیں‌کر پا رہا۔

    انشاءاللہ جلد ہی شائع کر دوں‌گا۔

    یاسر جاپانی صاحب:: اپنی ای میل چیک کر لیجئے گا۔ میرا نمبر وہیں‌ہوگا۔

    عبدل:: رات گئے ہم تک خبر پہنچی، اور جلدی جلدی ایک ایس ایم ایس کیمپین چلائی، جو آپ تک بھی پہنچی۔ ہمیں‌آج بہت سے ساتھیوں‌ نے پوچھا بھی کہ ہڑتال کب ہے، مگر میرا خیال ہے ہڑتال ہر مسئلے کا حل نہیں‌ہے۔ ہم نے ایف سی پی ایس کے ٹرینی ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والی ہسپتال انتظامیہ کی بدمعاشی جو انھوں‌نے اس سال جنوری میں شروع کی تھی۔ مذاکرات کے ذریعے کالج آف فزیشنز آف سرجنز پاکستان کو درمیان میں‌لا کر ختم کرا دی تھی۔ کسی کو اندازہ بھی نہیں‌ہوا ہوگا کہ ہم نے کتنی محنت سے وہ کام کیا تھا۔
    سی پی ایس پی نے ہسپتال انتظامیہ کو صاف صاف لکھا تھا کہ اگر دوبارہ ٹرینی ڈاکٹڑز کو تنگ کیا تو ان کی ایکریڈیشن ختم کی جاسکتی ہے ، جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ یہ ہسپتال ٹیچنگ ہسپتال سے گھٹ کر ایک ڈی ایچ کیو ٹائپ ہسپتال بن کے رہ جائے گا۔

    انشا ء اللہ اس مرتبہ بھی بغیر قانون توڑے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری کوشش جاری رکھیں‌گے۔

  6. بہت اچھے ڈاکٹر صاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کی خدمات سے مریض فیض یاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوں نا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹرز ضرورمستفید ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لگے رہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اہداف کی تکمیل تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مقاصد نیک ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کامیاب کرے
    .-= حکیم خالد´s last blog ..تصوف من کی دنیا میں ڈوب کر سراغ زندگی پا نے کا نام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ =-.

  7. کچھ پیش رفت ھو تو بتائے گا۔ ایک اور کھٹمل ٹائپ کے وزیر ہیں وفاق میں انہیں بھی جھنجھوڑیں گئے۔لیکن وفاق والوں کا آپ کو معلوم ہی ھے۔شاید ہی کام دیں۔لیکن ڈھیٹ اور بے شرم ھو کر اگر انہیں تنگ کیا تو کام آجائیں گے۔
    .-= یاسر خوامخواہ جاپانی´s last blog ..حکایت =-.

  8. یاسر جاپانی :: بہت بہت شکریہ۔ میں آپ کا بہت بہت ممنون ہوں۔ آج ہم پورا دن اپنے اسی کام میں لگےرہے اور ابھی جب ہم آخری آخری کام کر رہے تھے، سید قیصر کا فون آ گیا۔ اللہ کو منظور ہوا تو سردار اورنگزیب صاحب سے کل ملا قات ہو جائے گی۔

    ایک مرتبہ پھر شکریہ۔ آگے جو کچھ ہو، ہمری قسمت۔

    حکیم صاحب:: آپ کا بھی بہت بہت شکریہ۔

  9. منیر بھائی، تازہ ترین صورتِ حال کیا ہے آپ کی ٹریننگ کی؟ وہ لوگ اب بھی سرگرم ِ عمل ہیں یا بازآ گئے ہیں؟

  10. ڈاکٹر عباسی !
    اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ منزلیں ہمیشہ انہیں ملتی ہیں جو مستقل مزاجی سے ثابت قدم رہیں۔نیک نیتی سے اپنے اعلٰی مقاصد کو حاصل کرنے کوشش کرتے رہیں۔اللہ تعالٰی سب سے بڑی سفارش ہے۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انشاءاللہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں