Skip to content

انصاف کا انتظار

گزشتہ دنوں لاہور میں ایک امریکی فوجی اور اور قونصل خانے کے ایک اور اہلکار کے ہاتھوں‌کُل ملا کر تین بے گناہ پاکستانیوں‌کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ۔ گو کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ اس امریکی کو کچھ سزا نہ ملے گی، مگر پھر بھی میں‌یہ سوال آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

کیا تین پاکستانیوں کے قتل عمد میں ملوث امریکیوں کو سزا ہو گی؟

کم از کم ریمنڈ ڈیوس کو تو پھانسی کی سزا ملنی چاہئے۔ کہ دستیاب شواہد اور اخباری بیانات کی بنیاد پر ہمیں‌یہ علم ہوتا ہے کہ وہ قتل عمد کا مرتکب ہوا ہے۔ مگر ہمارے ارباب اختیار کی عقلوں‌ پر، اگر ان کے پاس اس نام کی کوئی چیز ہے تو، رواداری اور امن کا پردہ پڑا ہوا ہے۔ خیرسگالی اور سفارتی تعلقات کا بہانہ بنا کر ان قاتلوں‌کو امریکہ بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ یہی خیر سگالی کے جذبات ان پاکستانی بھائیوں‌کے لئے معدوم نظر آتے ہیں‌جو ذرا سا بھی مذہبی رجحان رکھتے ہوں۔

http://old.thenews.com.pk/29-01-2011/ethenews/t-3628.htm

اور

http://old.thenews.com.pk/29-01-2011/ethenews/t-3629.htm

Islamabad is under pressure to hand over Raymond Davis, an American who killed two Pakistanis in Lahore, to US Embassy for his early return to the US, it was learnt.
Informed Foreign Office sources confided to The News here late Friday night that the foreign ministry was under tremendous pressure from Washington to free the killer of two Pakistanis. The US State Department is seeking diplomatic immunity for Raymond Davis though the Pakistani Foreign Office does not recognise the killer as a diplomat.

اس کے بر عکس اگر مبینہ طور پر عافیہ اپنے دفاع میں‌ امریکیوں‌پہ گولی چلاتی ہے تو اس کو جو سزا ملتی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ مجھے ان پاکستانیوں‌کے قاتلوں‌کو سزا دئیے جانے کا انتظار رہے گا۔

7 thoughts on “انصاف کا انتظار”

  1. ایک اور خبر کے متن میں‌شامل کچھ جملے ایسے ہیں:
    Relatives of Faheem said that senior police officials had pressurized them to withdraw the case against the American. They claimed that police officials were trying to declare Faheem a robber. She said that she had contracted marriage with the deceased about four months ago. She too called for capital punishment for the US national.

    ربط: http://old.thenews.com.pk/29-01-2011/ethenews/e-28335.htm

  2. ڈاکٹر صاحب، ہوش کے ناخن لیں۔
    کیا اب اپنے دفاع میں‌کوئی مہذب انسان، انسان نما درندوں‌کو مار بھی نہیں‌سکتا؟

  3. امریکیوں کو پھانسی دینے کا قانون کالا قانون ہوگا۔۔۔۔اول تو ریمنڈ دیوث تو شاید مہینے ایک میں امریکہ چلا جائے۔پاکستان کی حکومت کو بچانے کیلئے امریکی اپنا بکرا ذبحہ نہیں کریں گے۔

  4. ڈفر - DuFFeR

    آپ بار کرتے ہوئے کم از کم روشن خیالی اور امریکی کتوں کا تو تھوڑا بہت خیال رکھ لیا کیجے۔ خیر سگالی نامی کوئی چیز نہیں آپ میں

    1. ڈفر – DuFFeR: آپ بار کرتے ہوئے کم از کمروشن خیالی اور امریکی کتوں کا تو تھوڑا بہت خیال رکھ لیا کیجے۔ خیر سگالی نامی کوئی چیز نہیں آپ میں  

      ڈفر آپ کو بتایا تو تھا اپنا مسلک۔ آپ کا حافظہ بہت کمزور ہے۔

  5. جعفر:: درست کہا۔ یہی روشن خیالی کی معراج ہے۔

    یاسر:: ہونا تو ایسا ہی ہے، مگر پھر خیال آتا ہے، کاش اب کے انہونی ہو جائے۔

  6. پرويز مشرف نے تو کرسی کی خاطر مُلک و مِلت کو امريکی حکومت کے رحم کرم ميں دے ديا تھا ۔ جمہوری حکومت کے پچھلے تقريباً 3 سال صرف لوٹ مار سے ہی عبارت ہيں ۔ ليکن جمعرات کا واقعہ لاہور ميں ہوا ہے ۔ فرق محسوس ہو رہا ہے ۔ بالآخر امريکی کو پوليس کا گرفتار کر لينا پھر جج کا 6 روزہ جسمانی ريمانڈ دے دينا آج سے قبل کبھی ايسا نہيں ہوا ۔ خدشہ صرف پوليس افسران سے ہے کيونکہ وہ وفاقی حکومت کے ماتحت ہيں

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں