Skip to content

امید سحر

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن صوبہ سرحد کا اجلاس باہم مشاورت کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، اور خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل پشاور میں مقامی عہدے داروں کی زیر نگرانی بیک وقت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ سرحد کے ڈاکٹرز کی حالت اور ان انکے مستقبل کے حوالے سے غور کیا گیا، اور اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ صوبے کے زیر تربیت ڈاکٹروں کے وظائف اور دوسرے صوبوں کے ڈاکٹروں کے وظائف میں بہت نمایاں فرق ہے۔ صوبہ سرحد کی موجودہ سیا سی حالت کے پیش نظر ڈاکٹرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی خدمت کو ترجیح دیں گے مگر اس کے ساتھ ساتھ حکومت سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ صوبے کے ڈاکٹروں کے وظائف کے مسئلے کو حل کر کے ان کا دل جیت لے۔ حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے ڈاکٹرز نے اپنے حقوق کے لئے ہر ممکن طور پر پُر امن جدوجہد کرنے کا ارادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی جس سے ڈاکٹر اپنا کام چھوڑ کر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں۔

 

دریں اثنا ء آج صوبہ پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک پریس ریلیز میں صوبہ سرحد میں ڈاکٹروں کی اس تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انھیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

 

 

بشکریہ ۔ پریس سیکریٹری ۔۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن صوبہ سرحد۔

2 thoughts on “امید سحر”

  1. حکومت بہت مصروف ہے
    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
    مال بنانے میں
    عیش کرنے میں
    آپ کیوں ان کا کام اور مزا خراب کرتے ہیں بار بار…..
    اسی تنخواہ میں کام کرتے رہیں… منظور نہیں تو
    گول گپوں کی ریڑھی لگالیں…

  2. DuFFeR - ڈفر

    حکمرانوں کی سوچ کی جعفر نے بالکل صحیح ترجمانی کی ہے
    سرحد حکومت نے تو پہلے ہی رونا ڈالا ہوا ہے کہ ہمارے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں
    ہم تو اپنے لوگوں تک کو نہیں سنبھال سکتے
    ابا کہتے ہیں
    رونے والے روتے ہی رہتے ہیں
    اور میں کہتا ہوں کہ
    ہمارے حکمران بھی ہمہشہ روتے ہی رہتے ہیں
    ۔۔۔

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں