Skip to content

امید سحر ۴

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کے صدر ڈاکٹر رانا سہیل کی قیادت میں ایک وفد نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن صوبہ سرحد کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈاکٹر سہیل نے ڈاکٹرز کے لئے اپنی جدو جہد کے دوران پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی اور امید کا اظہار کیا کہ صوبہ سرحد کے ڈاکٹرز مستقل مزاجی سے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوشش کرتے رہیں گے۔

ملاقات میں دونوں تنظیموں کے درمیان مستقل رابطہ قائم رکھنے کی ضرورت پر اتفاق رائے نظر آیا۔ ڈاکٹر سہیل نے صوبہ سرحد کے ڈاکٹرز کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرحد کے ڈاکٹرز ہر وقت اور ہر پلیٹ فارم پر ینگ ڈاکٹرز پنجاب کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ان جذبات کے اظہار پر ممنون ہے اور امید کرتی ہے کہ دونوں تنظیمیں پورے ملک کے ڈاکٹرز کی بہتری کے لئے مل کر کام کرتی رہیں گی۔ایسوسی ایشن ڈاکٹر رانا سہیل کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے کہ انھوں نے اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر ایسوسی ایشن کی رہنمائی کی۔

بشکریہ پریس سیکریٹری، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، صوبہ سرحد۔

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں