بلاگرپر اپنا بلاگ بنانے کے بعد میں کافی عرصہ مطمئن رہا، میرا خیال تھا اب مجھے اور کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اتنا ہی کافی ہے، مگر پھر ایک عرصےسے دل میں دبی ہوئی چنگاری پھر سلگ اٹھی اور میں نے ایک عدد ڈومین اپنے نام رجسٹر کرا لی۔
قصہ اس کا آپ احباب کے گوش گزار کر چکا ہوں، کہ اس دوران کن مراحل سے گزرنا پڑا۔ کافی دوستوں نے مدد کی ، بہت اچھے مشورے بھی ملے، مگر دل کسی بات پہ ٹھہرتا نہ تھا۔ آخر کار ڈفر کی بات مان کر پھر سے جی کڑا کرکے ایک نئے تجربے کے لئے کمر کس لی۔
شروع میں سب کچھ آسانی سے ہوتا چلا گیا ، پہلے انگریزی بلاگ بنا، پھر سُستی کی وجہ سے اس بلاگ کے بنانے میں تاخیر ہوئی۔۔ باعث تاخیر اور کچھ نہیں ، صرف اپنی ازلی سستی تھی۔
گزشتہ دو دنوں میں کافی مصروف رہا اور آخر کار اپنی ڈومین کو ایک مناسب لباس پہنانے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔
اب کچھ معمولی سی باتیں رہ گئی ہیں جن کے ٹھیک کرنے کے بعد میں دوبارہ بلاگنگ کی طرف متوجہ ہو سکوں گا۔
فی الوقت ایک بڑا مسئلہ بلاگر سے اپنے بلاگ کو یہاں درآمد کرنا ہے، یہ ایسی بات ہے جو بظاہر بہت آسان ہے، مگر گوگل کے سرورز کی وجہ سے اس میں کافی مسائل درپیش ہیں۔ امید ہے جلد حل ہو جائیں گے۔
تکنیکی مدد اور معاونت کے لئے میں ڈفر اور ساجد اقبال کا ممنون ہوں۔
اب یہ مسئلہ بھی حل ہو چکا ہے۔ میرا بلاگ اب مکمل یہاں شفٹ ہو گیا ہے۔
براہ مہربانی روابط میں ترمیم فرمالیں۔
نئے بلاگ کی بہت بہت مبارک جناب
لگتا ہے کہ آپ کا بلاگ سپاٹ کا ڈیٹا یہاں مائیگریٹ ہو گیا ہے
ہیں نا!
بہت بہت شکریہ، آپ کی مدد اور معاونت شامل حال تھی، ورنہ میں تو اس کام کو نا ممکن تصور کئے بیٹھا تھا۔
بلاگ ڈیٹا یہاں منتقل کرنے کے لئے مجھے بہت مغز ماری کرنی پڑی اور آخر کار کام پاکستانی طریقے سے ہوا۔
بلاگ ڈیٹا پہلے ایک ورڈ پریس ہوسٹڈ بلاگ پر منتقل کیا اور پھر وہاں سے یہاں درآمد کیا۔ گوگل ایسے نہیں مانتا تھا۔
مبارکاں جی۔۔۔
ایک کام کریں۔۔ جس طریقے سے آپ نے یہ بلاگ بنایا ہے اسے لکھ کر رکھ لیں، میں کبھی بھی آپ سے اس ٹیکسٹ فائل کا مطالبہ کرسکتا ہوں۔۔۔
پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔۔۔ دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا۔۔۔
نیا گھر مبارک ہو۔ پرانے گھر میں نئے گھر کے لنک میں ایک 0 زیادہ ہے اسے درست کرلیں تا کہ ہماری طرح کے سست لوگ اسے کاپی کرتے ہوئے غلطی نہ کر جائیں۔
نئے بلاگ کی بہت بہت مبارک جناب
شکریہ جناب صاحبان،
قدر دان حضرات ، آپ کی موجودگی دل کو تسلی دیتی ہے، کہ چلو خیر دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو تیری تعریف کرتے ہیں، ورنہ اپُن کس کام کا۔
قائد بلاگستان، جناب آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔
ابھی تیاری شروع کرتا ہوں اس ٹیکسٹ فائل کی۔
میرا پاکستان: ایک بات بتا دین، یہ اپنے نام کو کس طرح اردوا دوں یہاں پر۔
بلاگر میں تو ایک تھیم تھی، اور آسان تھا ڈھونڈ کر ری پلیس کرنا، یہاں ابتدا میں سمجھنا مشکل ہے ۔۔
چلیں جی مبارک ہو اور تھوڑا سا فونٹ بڑا لیں مجھ جیسے اندھے کا بھی بلا ہو جائے گا
مبارک ہو جی۔ تھیم میں یوزیبیلٹی کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کرنے والی ہیں، دیدار کروائیں تو بتاؤں آپکو۔
جناب ایک تو ہماری ہڑتال شروع ہو گئی ہے، ہو سکتا ہے میں نیٹ پرآ جاؤں مگر آپ سے پدایات لینے کے لئے مجھے آپ کی فراغت کا انتظار کرنا ہوگا جو کہ شائد اگلے ویک اینڈ پر منحصر ہے،۔
انشاء اللہ حاضر ہو جاؤں گا۔
منیر عباس صاحب نیا بلاگ بہت مبارک ہو۔ چند مسائل ہیں آپ کے گوش گزار کرا دوں۔
ایک تو فونٹ کا سائز تھوڑا سا بڑھا لیں۔ کچھ لوگ چھوٹے فونٹس نہیں پڑھ پاتے ان کا بھلا ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ یہ جو تبصرہ خانہ ہے، اس میں اگر جملہ چوڑائی سے بڑھتا ہے تو بجائے نیچے آنے کے سیدھا آگے ہی چلا جاتا ہے اور ایک دو لفظ غائب ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ تحریر کے بعد شیئر کرنے کے بٹن افقی (vertical) آ رہے ہیں اسے عمودی (horizontal) کر دیں
ایک اور اہم مسئلہ ٹیگنگ کا ہے۔ ٹیگ لگاتے ہوئے دو ٹیگز کے درمیان انگریزی کا کومہ لگائیں۔ اردو کا کومہ نہ لگائیں۔ اردو کا کومہ لگائیں گے تو وہ دو ٹیگز کا جدا نہیں کر پائے گا۔
اور بھی مسائل سامنے آئے تو بتا دوں گا۔
اور فونٹ کا سائز بڑھانے کے بعد ان کی line height میں بھی اضافہ کر دیں۔ اس طرح بین السطوری وقفہ بڑھ جائے گا اور الفاظ ایک دوسرے میں نہیں گھسیں گے۔
جناب ابو شامل صاحب، بلاگ پسند کرنے کا شکریہ۔
آپ کی ہدایات پر انشا ء اللہ من و عن عمل کروں گا مگر بلاگر سے یہاں آنے کے بعد ذرا سا مسئلہ ہے۔ جہاں ترمیم ہونی چاہئے، اکثر مل نہیں پاتی، میری کوشش ہو گی کہ جلد سے جلد ان مسائل پر قابو پا لوں۔
آپ سے درخواست ہے کہ اس مشفقانہ تنقید سے نوازتے رہئے گا۔
مبارک ہو جناب۔ اچھا ڈومین ہے اور اسی طرح انسپائر کرتے رہیے۔
شکریہ راشد کامران صاحب، امید ہے آپ آتے رہیں گے اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔
منیر، ایڈمن سیکشن میں یوزرز سیکشن میں جا کر اپنے اکاؤنٹ کو مدون کریں اور اس میں نام کو اردو میں تبدیل کر لیں۔
شکریہ نبیل۔
جناب بہت بہت مبارک ہو، بڑے جتن کیے اورآج رسائی حاصل کر پایا ہوںآپکے بلاگ پر۔ جعفر کے مشورے پر عمل ضرور کیجیے اور ہمیںبھی فیضیاب کریں۔
یہ تبصروںوالے خانے میںابھی بھی کچھ مسئلہ ہے۔ لکھتے ہوئے آگے نکل جاتا ہے اور الفاظنظر نہیںآتز۔
میںفائر فاکس 3،5،1 استعمال کر رہا ہوں، ونڈوز ایکس پی پر۔
مجھے تو ابھی تک مسئلہ کوئی نہیں ہوا، بہر حال میں چھیڑ چھاڑ کر کے کوئی حل ڈھونڈتا ہوں۔
میں بھی یہی چیزیں استعمال کر رہا ہوں۔
جناب نوٹکیجیے، آپ کا بلاگ میرے پاس جب بھی لوڈکرتا ہوںتو اب ایک مسئلہ یہ کرتا ہے کہ تھیم لوڈ نہیںکرتا، اس کے لیے دوبارہ لوڈ کرنا پڑتا ہے۔
میںگوگل کروم استعمال کر رہا ہوں۔ فائر فاکس میںبھی مسئلہ کررہا تھا اور یہاںبھی۔ کروم میںوہ تبصروںکے خانوںوالا مسئلہ نہیں آ رہا۔
شکریہ
Comments are closed.