ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے ، جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
کمپیوٹر سے متعلق جنون کی ابتدا ہوئی تو میرے زندگی کے کئی دریچے کھل گئے۔ میرا شوق انٹرنیٹ کی بے حد دنیا میں گہرا ہوتا چلا گیا، جہاں میں نے مختلف گوشوں کی تلاش کی۔ ایک زمانہ تھا جب میری دنیا صرف میرے لوکل ایریا نیٹ ورک تک محدود تھی۔ اس وقت میں نے نہ صرف گیمنگ کی۔ اس کے علاو انٹرنیٹ پہ دوست بنائے جو وبوجہ لانگ ڈسٹنس جلد داغ مفارقت دے گئےبلکہ دوستوں سے چیٹنگ کی اور اپنے میڈیکل کالج کے فورم کا بھی انتظام کیا۔ابتدا میں میرے پاس اپنا نیٹ کیفے بھی تھا، جہاں میرے سامنے ہمیشہ کمپیوٹر کی اسکرین ہوتی۔ وہ وقت میرے لیے ایک الگ دنیا کی مانند تھا۔ لیکن وقت کے ساتھ، مصروفیات بڑھتی گئیں اور دوست بچھڑتے چلے گئے۔ اب تو مہینوں گزر جاتے ہیں کسی سے خبر ملنے میں۔
میری طالب علمی کے زمانے میں، ابتدا میں میرا شوق ادب کی طرف تھا۔ میں کالج کے میگزین سے بہت قریب تھا، جیسے کہ ایک دوست نے کہا، میں اس سے کمبل کی طرح چمٹا ہوا تھا۔ اب بھی میرا شوق برقرار ہے، لیکن صرف شوق کی حد تک۔ اسی دوران مجھے یہ خیال آیا کہ میں اردو اِن پیج کے بغیر لکھنا شروع کروں۔ابتدا مین مرکز تحقیقات اردو کی ویب سائٹ نے اس میں میری بہت مدد کی۔ ابتدا میں میں نے فونیٹک کی بورڈ کا استعمال شروع کیا اور آہستہ آہستہ مجھے احساس ہوا کہ کمپیوٹر صرف میڈیا پلیئر چلانے کا نام نہیں، بلکہ اس کے کئی اور استعمال بھی ہیں۔
کمپیوٹر کے ذریعے میں نے جو کچھ سیکھا، وہ میری زندگی کے لیے ایک بنیادی موڑ ثابت ہوا۔ میں نے نہ صرف گیمنگ اور چیٹنگ میں مہارت حاصل کی، بلکہ میں نے اپنی علمی صلاحیتوں کو بھی بڑھایا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے میں نے دنیا بھر کی مختلف ثقافتوں اور افکار کو جانا اور انہیں سمجھا۔ میں نے نئی زبانیں سیکھیں اور نئے دوست بنائے۔ یہ سفر میرے لیے نہ صرف تعلیمی تھا بلکہ یہ ایک ذاتی تجربہ بھی تھا جس نے مجھے میری ذات کی گہرائیوں تک لے جایا۔میرے کمپیوٹر کی دنیا میں گزرا ہر لمحہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ میں نے اپنے نیٹ کیفے میں بے شمار گھنٹے گزارے، کمپیوٹر کی دنیا میں میری دلچسپی نے مجھے کئی نئی صلاحیتوں سے روشناس کرایا۔میرے کمپیوٹر کے ساتھ بتائے گئے ان لمحوں نے مجھے سکھایا کہ زندگی میں ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ جب میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھا ہوتا، تو مجھے محسوس ہوتا کہ میں اپنی مصروفیات سے دور ہوں۔ لیکن جب میں اپنے دوستوں سے بچھڑا تو مجھے احساس ہوا کہ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے۔میرے لیے، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نہ صرف تفریح کا ذریعہ تھے، بلکہ یہ میری تعلیم اور تربیت کا بھی حصہ تھے۔
گزشتہ برس محفل میں آنے کا اتفاق ہوا۔ یہاں آکر اپنی کم مائیگی کا احساس بہت شدت سے ہوا، مگر پیشہ ورانہ مصروفیات نے موقع نہ دیا کہ کچھ فیض حاصل کر سکوں۔آج کل محفل میں آنا زیادہ ہوا تو دل میں پرانی خواہش جاگ اُٹھی کہ اپنا اردو بلاگ بناوں۔ اس سے پہلے محفل کے ہی جہانزیب، دوست، بدتمیز اور ماوراء نے کافی مدد کی تھی، اور میں اردو ٹیک پر اپنا بلاگ بنا بھی چکا تھا۔ مگر کچھ وجوہات کی بناء پر یہ ارادہ ترک کرنا پڑا۔بہرکیف آج میں کامیاب ہو چکا ہوں۔ اس سلسلے میں، میں شُکریہ ادا کرنا چاہوں گا جہانزیب ، نبیل، اور دیگر اصحاب کا جنھوں نے محفل پر مجھ جیسے نو آموز ساتھیوں کو اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔
edit: یہ بلاگ ابتدا میں بلاگ سپاٹ پہ تھا۔ بعد میں ایک جگہ ہوسٹنگ ملی تو وہاں ورڈ پریس پہ شفٹ کردیا۔
ویلکم بیک عباسی صاحب۔ نیا بلاگ مبارک ہو۔ امید ہے کہ اب لکھتے رہیں گے۔۔
شکریہ ماوراء،
بس آپ سینئیرز کی رہنمائی درکار ہے۔
اسلام علیکم
مبارک ہو جناب نئے بلاگ کی ۔ اچھا لگ رہا ہے ۔
اظفر
شکریہ اظفر،
آپ حضرات کی محنت ہی تو ہے،
بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید عباسی صاحب، امید ہے کہ لکھتے رہیں گے۔
میری جانب سے بھی بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید۔ خوشی ہو رہی ہے کہ اردو بلاگنگ کا دامن وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اللہ زور قلم کو زیادہ کرے۔
میری طرف سے بھی خوش آمدید
پہلے والاے بلاگ کا تو مجھے پتا نہیں
اس لئے ویلکم بیک تو نہیں کہوں گا نا!
😀
بہت بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا۔
میری پوری کوشش ہوگی کہ بلاگنگ کے شوق کے ساتھ ساتھ کچھ اچھی کنٹری بیوشن بھی کروں اوردو بلاگرز کے لیئےْ
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
Comments are closed.