Skip to content

کچھ نہ کچھ

کمپیوٹر سے میری دوستی کو اب دس سال ہو چکے ہیں۔ میرا تعارف کمپیوٹر سے میرے دوستوں نے کروایا تھا اور یہ دوستی کا سفر بہت سے اتار چڑھاو سے گزرا۔ ایک بات جو میں نے اس سفر میں سیکھی وہ یہ تھی کہ کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات کو چاہے کیسی بھی ترازو میں تولا جائے، کمپیوٹر اب ہماری روزمرہ زندگی کا جزو لا ینفک بن چکا ہے۔ اب اس کے بغیر گزارہ ممکن نہیں۔

تیز رفتار انٹر نیٹ کی موجودگی نے کمپیوٹر کا لطف دوبالا کر دیا ہے۔ اب آپ اس مشین سے جو چاہیں کروا سکتے ہیں۔ اور یہ مشین بیک وقت ایک نابغہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک احمق چیز بھی ہے کہ آپ جو کچھ کہیں گے اس سے سر٫ مُو انحراف نہیں کرے گی۔

گزشتہ دنوں ایک مختصر علالت کے باعث گھر پر رہنا پڑا تو سوچا کہ کیوں نہ اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لئے اس سے فائدہ لیا جائے۔ قرعہ فال آخر ایکس ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے نام نکلا۔

ان دو ہفتوں میں الحمدللہ ایکس ایکس ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ ایک کتب میلہ سے ایک دو کتابیں کچھ عرصہ ہوا خریدی تھیں، وہ بہت کام آئیں۔ انٹر نیٹ پر یار لوگوں کے مشورے ہمہ وقت موجود تھے اور اسی طرح یہ تعلیم چل نکلی۔

اب جب کہ میری چھٹی ختم ہونے والی ہے اور روزمرہ کی بھاگ دوڑ شروع ہوجائے گی، میں سوچتا ہوں، میں خوش نصیب ہی ہوں گا اگر میں ان اسباق کے لئے کچھ وقت نکال پایا۔
میری اللہ سے دعا ہے کہ جب مجھے کچھ فراغت ہو تو اس وقت بجلی موجود ہو۔
آ مین۔

3 thoughts on “کچھ نہ کچھ”

    1. افتخار اجمل بھوپال: صحتیابی مبارک ہو ۔ کمپیوٹر پر سیکھنے کو بہت کچھ اور بھی ہے ۔ قرآن شریف کا ترجمہ اور تفسیر ۔ حدیث کے سب مجموعے بھی موجود ہیں ۔ سائينس کا ہر مضمون ۔ تاریخ ۔ جغرافیہ بھی موجود ہیں

      نیک تمنا ؤں کا شکریہ. جی میں آپ سے متفق ہوں، مگر میرے ان موضوعات کے انتخاب کی وجہ یہ بھی ہے کہ میں خود بھی کچھ کرنا چاہتا ہوں. اور یہ تو محض ابتدا ہے.

  1. اور یہ مشین بیک وقت ایک نابغہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک احمق چیز بھی ہے کہ آپ جو کچھ کہیں گے اس سے سر٫ مُو انحراف نہیں کرے گی۔
    صحت یابی مبارک مجھے یہ بات بہت اچھی بلکہ حقیقت لگی کیا بات ہے بہت خوب ۔

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں