Skip to content

ورڈ پریس ناقابل رسائی

ورڈ پریس کے ڈیش بورڈ کے ساتھ کھیل کھلواڑ میں کچھ ایسا کر بیٹھا کہ میرا بلاگ میری رسائی سے باہر ہو گیا۔ میں‌پریشان تو فطری طور پر ہوا تھا، اتفاقا ایک دن قبل ہی ورڈ پریس کے ڈیٹا کو ایکسپورٹ کر چکا تھا۔ اب جب ایف ٹی پی سرور کے ذریعے مکمل سائٹ ڈیٹا لینا چاہتا تو ایف ٹی پی لاگ ان ہی نہ ہو۔ آخر فری ہوسٹ والوں‌کو ایک ٹکٹ کھولا کہ بھائیو خدارا میری مدد کرو۔ وہ لوگ اب تک سوئے ہوئے ہیں۔

آج میں نے سوچا خؤد کچھ کرتے ہیں، اور سی پینل کے ذریعے اکاؤنٹ میں داخل ہوا تو ڈیٹا سارا کا سارا وہاں‌پہ تھا۔ ذہن پر زور ڈالنے سے یاد آیا کہ میں‌نے آخری مرتبہ ایک خؤد کار بیک اپ والا پلگ ان انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی۔ فائل مینیجر کے ذریعے وہ پلگ ان اور اس کی فائلیں‌ حذف کیں تو میرا بلاگ پھر سے قابل رسائی ہو گیا۔

اب اس پر لکھنا بھی پڑے گا۔

🙁

7 thoughts on “ورڈ پریس ناقابل رسائی”

  1. مبارک جی مبارک
    ہم تو سمجھے تھے۔ڈاکٹر صاحب سیاست کی اجلی راہوں میں گمشدہ ہو گئے ہیں۔
    ویسے ایبٹ آباد میں انٹر نیٹ سروس کیسی ہے؟
    برانڈ بینڈ ھے یا ڈائل اپ؟
    معذرت کسی قسم معلومات نہیں ہیں۔
    کیا آسانی سے مل جاتی ھے؟
    پاکستان جانے سے کچھ دن پہلے لینے کا خیال ہے۔
    نیٹ کے بغیر بوریت ہوتی ھے۔اور ہفتے کے بعد واپس بھاگنے کو دل کرتا ھے۔

  2. مبارک ہو ڈاکٹر جی، ڈیٹا بچ گیا اور لینے کے دینے نہیں پڑے
    اس چھیڑچھاڑ سے آئندہ پرہیز کیجئے گا۔ اور تبصرہ کے لئے یہ کوڈ شوڈ ہٹا لیں بڑی خواری ہوتی ہے۔

  3. ڈاکٹر ساب
    مبارک دینے کا کیا فیدہ
    آپ کونسا لکھتے ہی ہیں آج کل
    لیکن پھر بھی مبارک

  4. مبارک ہو جناب۔
    یاسر صاحب آپ پاکستان میں کس علاقے یا شہر سے تعلق رکھتے ہیں؟
    پاکستان میں پی ٹی سی ایل کا براڈبینڈ آپکو ہر قابل ذکر شہر میں مل جائے گا۔
    وائی میکس کی سروس کئی شہروں میں دستیاب ہے۔
    موبائل تھری جی بھی کئی شہروں میں دستیاب ہے گرچہ مہنگا ہو گا۔

  5. قدر دان صاحبان شکریہ ، نوازش کرم ، مہربانی۔

    یاسر :: ایبٹ آباد میں آپ کو وائی میکس سروس میں‌ وطین والون کا سب سے زیادہ ایک ایم بی پی ایس کا پیکج مل جائے گا ہزار روپے مہینہ میں۔ گزشتہ دنوں‌پی ٹی سی ایل والوں‌کی ہڑتال کی وجہ سے ایک مہربان نے اپنی وطین ڈیوائس مجھے دے دی تھی، اس سے ہی کام چلایا۔

    جہاں سگنل اچھے آتے ہوں وطین تنگ نہین کرتا، مگر ڈاکٹرز ہاسٹل کے اکثر مکین سگنل اور سپیڈ کے نہ ہونے کی شکایت کرتے پائے گئے۔ اگر آپ نے وطین لینا ہے تو اس کا فائدہ یہ ہے کہ “کہیں‌” بھی بیٹھ کر انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں، ٹیلیفون لائن کے پابند نہیں‌ہوں‌گے۔

    دوسرا آپشن پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کا ہے۔ کم سے کم ایک ایم بی پی ایس اور زیادہ سے زیادہ 6 ایم بی پی ایس۔ 1199 میں‌ایک ایم بی کا کنکشن اور 1999 روپے میں‌4 ایم بی کا کنکشن۔ مرضی آپ کی۔

    ٹیلیفون لائن اور ایکسچینج پر منحصر ہے، اور قیصر بھائی کے ہوتے آپ کو کیا مسئلہ ہونا ، ہیں‌جی؟ اخباروں‌میں‌سنڈے ذبح کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ساتھ وائی فائی راوٹر لگائیں‌اور لیپ ٹاپ گھر میں‌”کہیں” بھی بیٹھ کر استعمال کریں۔

    کاشف::‌مجھے اندازہ ہے کہ کوڈ سے کتنا مسئلہ ہو رہا ہے مگر کافی حد تک اس نے مجھے بلاگی دہشت گردی سے محفوظ‌ بھی رکھا ہوا ہے۔ والدین کی تلاش میں‌ لوگ یہاں‌نہیں‌آتے۔مبارک باد کا شکریہ۔ مجھے خود بھی یقین تھا کہ سب کا سب ضائع گیا۔

    جعفر:: میرے دو پرچے ہیں‌29 ستمبر کو۔ بتا کر شرمندہ ہی ہونا ہے، کہ اس ہونے کا کوئی چانس تو نظر نہیں‌آتا مگر پڑھ رہا ہوں۔ عید کے دن بھی صرف نماز کے لئے نکلا تھا۔
    🙁

    دعا کیجئے کہ نیٹ سے دور ہی رہوں۔۔

    فیصل:: یاسر جاپان سے آئیں‌گے۔ اس لئے استفسار کر رہے ہیں۔ آپ کی بات درست ہے موبائل تھری جی کافی مہنگا اور ناقابل اعتبار بھی ہے۔

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں