Skip to content

سیاست نا معقول چیز ہے ۔۔۔۔۔

ڈاکٹرز کی سیاست میں میرا آنا کُلی طور پر حادثاتی ہے۔ چند دوستوں  نے آپس میں مل بیٹھ کر گزشتہ برس جو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بنائی تھی وہ اس مرتبہ کے صوبائی الیکشن میں اتنی اہمیت اختیار کرلے گی، یہ اندازہ ہمیں بالکل نہ تھا، اس مرتبہ کے پی ڈی اے کے الیکشن میں مجھے اپنے دوسرے دوستوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینا پڑ رہا ہے۔

 

سیاست سے مجھے کبھی بھی دلچسپی نہ رہی، کیونکہ سیاست دانوں کے کارنامے پڑھ پڑھ کر میرا ذہن یہ بات ماننے کو ہی تیار نہیں ہوتا کہ سیاست دان اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں، مگر یہ سیاست ہی تو تھی جس نے محمد علی جناح کو قائد اعظم بنا دیا۔

ہم نے کوشش کی ہے کہ پی ڈی اے یا پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے الیکشن میں اس مرتبہ ووٹر خواتین و حضرات کو بتایا جائے کہ اس مرتبہ ایک متبادل قیادت موجود ہے جس کے دامن پر کسی قسم کی کرپشن کا داغ موجود نہیں ہے۔ ہمارا ماضی ہمارے مستقبل کی نشان دہی کرتا ہے۔ گزشتہ برس کی پورے صوبے کی تحریک کے بعد، جس میں ہم نے موجودہ چیف جسٹس کا دروازہ بھی جا کھٹکھٹایا تھا، ہم نے اپنی توجہ ایبٹ آباد کے ڈاکٹرز کے مقامی مسائل کی طرف مرکوز کئے رکھی، اور اللہ رب العزت نے ہمیں شرمندہ نہ ہونے دیا۔

ہسپتال کی مقامی سیاست بہت غلیظ سیاست ہے۔ کاش اس کا ذکر کھلے عام ہو سکتا ، مگر ہم اس سیاست کو موجودہ گند سے پاک کرنے کا عزم لے کر اترے ہیں اور الحمدللہ ہمارے امیدواران اس کام کے لئے بہت موزوں ہیں۔ گو کہ ابھی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز نہیں ہوا۔ ابھی تیاریا ں چل رہی ہیں، مگر ہمارے مخالفین نے ابھی سے علاقائی اور لسانی عصبیتوں کی بنیاد پر ہمارے ووٹروں کو ورغلانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ اللہ کا شکر ہے، جتنوں سے بھی مخالفین نے بات کی، ان کو یہی جواب ملا کہ جب ہم اپنے مسائل لے کر آپ کے پاس آتے تھے تو اس وقت آپ نے نظر انداز کر دیا۔ اب علاقائی بنیاد پہ ووٹ کیوں؟

آج اسی سلسلے میں ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کے لئے جب ہمارا وفد ان کے دفتر پہنچا تو ایک ایسی صورت حال سے واسطہ پڑا جو متوقع تو تھی، مگر اس کی ناگواریت کا اندازہ ہمیں نہ تھا۔ انتظامیہ کے ایک رکن نے جو نازیبا الفاظ استعمال کئے اورجس طرح ہماری راہ میں رکاوٹین ڈالی گئیں، وہ شائد مندرجہ ذیل تصاویر بہتر بیان کر سکیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے کسی ہسپتال میں کوئی چیف ایگزیکٹو اتنے سخت حفاظتی حصار میں نہیں بیٹھتا جتنا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چیف ایگزیکٹو بیٹھتے ہیں۔ اتنی ذلالت کو شائد کسی سوالی کو بھی عدالت میں نہ برداشت کرنی پڑے جتنی ایک ڈاکٹر کو اپنے مسئلے کے لئے اس ہسپتال میں برداشت کرنی پڑتی ہے۔

کچھ تصایر کا معیار شائد اتنا اچھا نہ ہو، مگر پھر صورت حال کے مطابق کیمرہ کو درست کرنے کے لئے وقت نہیں تھا۔

تصاویر پر کلک کر کے ان کو بڑا کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔

16 thoughts on “سیاست نا معقول چیز ہے ۔۔۔۔۔”

  1. شائد اب آپکو ان کٹھنائیوں کا اندازہ ہوجائے جو ایک پڑھے لکھے ایماندار کو اس گند میں سہنا پڑتی ہیں!
    آپکی تمام تر نفرت کے باوجود میری نیک تمنائین آپکے ساتھ ہیں اگر آپ لوگ واقعی ایسے ہیں اور کچھ کرنے کاعزم لے کر میدان میں اترے ہین تو اللہ اپکو کامیابیاں اور کامرانیاں عطافرمائیں،آمین

  2. منیر عباسی یہی وقت ہے کہ برے حالات میں رہ کر اچھا کام کرنے کی ۔۔ ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں آپ جیسے ایماندار پڑھےلکھے دوسروں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں ۔۔قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے ۔ لیکن یہی دریا سمندر میں گرتا ہے ۔۔ پھر وہ قطرہ نہیں سمندر کہلاتا ہے۔ آپ ہمت کریں ۔ مدد کرنے والا اوپر بیٹھا ہے ۔ ضرور انصاف فرمائے گا۔ انشااللہ

  3. ہم سے جو ھو سکا آپ کے لئے کریں گے۔ویسے ہمارے علاقے کی سپورٹ سے ابھی تک ن لیگ جیتتی آئی ھے۔ اپنے گھر والوں سے کہہ دوں گا آپ کی سپورٹ کا۔
    .-= یاسر خوامخواہ جاپانی´s last blog ..حکایت =-.

  4. what happened today outside chief office was expectd, dr hasnain shah and his bunch of bully friends , just dont have any sort of manners how to behave in public, acting like drunken rouges,we feel sorry as to how they became dr in the first place ,we condem it and ask the adminstration to reign in their touts,such actions are not new for me as i have already experienced dr jahangir and the way he misbehaved with me in o.t, so chill guys, these are a bunch of bullies, show peace and restraint

  5. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    سیاسیت باخودذلیل نہیں ہوابلکہ اس کوذلیل کیاگیاہےسیاستدانوں کےکارناموں کی وجہ سےبہت سےلوگ سیاست سےباغی ہیں۔ جبکہ میرےخیال کےنزدیک انسان ایک ایمانیدارہواس کاارادہ نیک ہواورمضبوط ہوتوسیاست کےمیدان میں اللہ تعالی کامیابی اس کوہی دےگا۔ ہماری دعائيں آپ کےساتھ ہیں۔ اللہ تعالی نیک اورایمانیداروں بندوں کوسیاست میں کودنےکی ہمت وحوصلہ دے۔ آمین ثم امین

    والسلام
    جاویداقبال
    .-= جاویداقبال´s last blog ..Meego 1.0 para netbooks =-.

  6. ميرا تو خود خيال ہے ہر شعبے ميں نئے ايماندار چہروں کو آنا چائيے پرانے منحوس کرپٹ ديکھ ديکھ کر تنگ آ گئی ہوں دو باتوں کا جواب ديں آپ کونسی تصوير ميں کہاں ہيں اور عبداللہ سے نفرت کس وجہ سے؟
    .-= پھپھے کٹنی´s last blog ..ماموں =-.

  7. ڈاکٹر صاحب آپ کی نیک نیتی کسی بھی شک و شبہ سے بالا تر ہے اور اگر پڑھے لکھے آپ جیسے افراد سیاست میں آئیں گے ہی نہیں تو پھر تو سیاست اور بدمعاشی میں فرق مستقل گھٹتا رہے گا۔۔ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔۔ کم از کم آپ نے عملی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اللہ تعالٰی آپ کے کام میں برکت دے گا انشاء اللہ۔

  8. آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ میرے تمام ساتھیوں کو انھی نیک تمناؤں‌کی ضرورت ہے۔

    عبداللہ :: میرا آپ سے اختلاف نقطہ نظر پر ہے۔ نفرت کی بات کہاں‌سے آ گئی؟

    تانیہ رحماں‌صاحبہ :: بہت بہت شکریہ۔ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ اگر صدق دل سے محنت کی جائے تو وہ کاوش کبھی رائگاں نہیں‌جاتی۔

    یاسر خوامخوا جاپانی صاحب:: ہمیں‌آپ کی نیت میں‌کوئی کھوٹ نظر نہیں‌ آ رہی، اور ہم امید کرتے ہیں‌کہ آپ کا موعود ساتواں‌بیڑا جلد پہنچ جائے گا۔ 😀

    ڈاکٹر بلال و ڈاکٹر خالد :: جی جناب، ایسے مقامات آہ و فغاں اور بھی آئیں‌گے۔بس ذرا کمر کس کے رکھئے گا۔

    جاوید اقبال صاحب:: آمین ، اور دعاؤں کا شکریہ۔

    پھپھے کٹنی:: ہر تصویر میں نے کھینچی ہے اس لئے کسی تصویر میں‌ نظر نہیں‌آ رہا۔ میں‌ان دو نمائندگان میں‌شامل تھا جنھیں‌آہنی دروازے سے اندر جانے کی اجازت ملی جو کہ ضائع ہو گئی۔ صرف کسی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے۔ اور عبداللہ سے مجھے کوئی نفرت نہیں، صرف سوچ کا اختلاف ہے جسے وہ نفرت پر محمول کرتے ہیں‌شائد۔

    راشد کامران:: آپ تو شرمندہ کرتے ہیں۔ اتنا اچھا بھی نہیں‌ہوں‌میں۔ جو کچھ بھی حاصل کیا ہے، سب دوستوں‌کی اجتماعی محنت کا صلہ ہے۔ اگر صرف مجھ پر ہی منحصر ہوتا تو آج یقینا ہم اس مرحلے تک نہ پہنچ پاتے۔

  9. لیں‌جی آپ بھی اپنے پیشہ کی سیا ست میں‌داخل ہو چکے ہمارے ساتح‌بحی کچح‌ایسا ہی ہوا تھا!!!‌ یہ کہیں‌ایک ہی کالج کی پڑھائی کا اثر تو نہیں؟؟؟
    بہر حال ہم نے نوجوان وکلاء کی سیاست میں‌چند کامیابیاں‌حآصل کی ہیں‌تین سال نے ہمارا نمائندہ کراچی بار میں‌کامیاب ہو رہا ہے اس سال ملیر بار سے سو سیٹیں‌نکالی ہیں‌نیز اب تو ہمارے پروگرام میں‌صوبائی وزیر بھی دعوت پر شرکت کرنے لگے ہیں !!!!
    ان سب سے بڑھ کر لوگوں‌کی محبت کہ ہم نے جب بھی کوئی مطالبہ رکھا وہ اجتماعی فائدہ کا نہ کہ ذاتی!!!

  10. Salam everybody. i believe that this is the beginning of our victory. YDA is on fire and will Inshaullah comprehensively win the upcoming elections. Be united. Doctor unity zindabad

  11. ڈفر – DuFFeR: انہوں نے آگے سے کوئی فرمائش کر دی تو؟

    فرمائش پوری کرنا ہماری مرضی ہوئی۔ عباسی صاحب کوئی فرمائش ھے کیا؟ ویسے ھزارے والے فرمائشیں کم کرتے ہیں ۔مرتے زیادہ ہیں ایویں ایویں
    .-= یاسر خوامخواہ جاپانی´s last blog ..حکایت =-.

  12. عبداللہ: شائد اب آپکو ان کٹھنائیوں کا اندازہ ہوجائے جو ایک پڑھے لکھے ایماندار کو اس گند میں سہنا پڑتی ہیں!آپکی تمام تر نفرت کے باوجود میری نیک تمنائین آپکے ساتھ ہیں اگر آپ لوگ واقعی ایسے ہیں اور کچھ کرنے کاعزم لے کر میدان میں اترے ہین تو اللہ اپکو کامیابیاں اور کامرانیاں عطافرمائیں،آمین  (اس پر بھی تبصرہ کریں)

    عبداللہ بھائی آپ سے کوئی نفرت نہیں کرتا۔ایسی بات نہ کیا کریں۔پھر آپ ڈفر کو موقع دے رھے ہیں۔
    .-= یاسر خوامخواہ جاپانی´s last blog ..حکایت =-.

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں