میں نے یہ بلاگ جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں لکھا ہے، اور یہ بلاگ اس قسم کے دوسرے فونٹس بھی دکھا سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ آپ کے کمپیوٹر پر یہ فونٹ انسٹال ہوں۔
آپ نے کرنا یہ ہے کہ مندرجہ زیل فونٹ کم از کم اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں۔ انسٹال کا طریقہ آسان ہے۔ زپ فائلوں کو ان زپ کے بعد کھولیں اور جتنی بھی فونٹس فائلیں ہیں اُن کو اپنے کمپیوٹر کے فونٹس فولڈرمیں کاپی کر لیں
۔
یہاں سے جمیل نوری نستعلیق ڈاؤنلوڈ کریں
آپ کے کمپیٹر کے فونٹس فولڈر تک رسائی کنٹرول پینل کے ذریعے ممکن ہے۔ آپ کنٹرول پینل میں جا کر فونٹس فولڈر کو کھول کر یہ فونٹس وہاں پیسٹ کر دیں۔
اگر اس کے بعد آپ اردو لکھنا بھی چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنکس پر جائیں۔
http://meltingpot.fortunecity.com/mlk/470/urdu_phonetic_keyboard.htm
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=281
دوسرے لنک پر زیادہ تفصیلی معلومات ہیں۔
تیسرا لنک کافی لوگوں کی محنت کا نچوڑ ہے۔
امید ہے میں نے آپ کی مشکل کافی حد تک آسان کر دی ہوگی۔۔
اپڈیٹ: اگست 2011: اب اردو لکھنا کافی آسان ہوچکا ہے۔ محمد بلال محمود کی کاوش سے آپ مستفید ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے پاک اردو انسٹالر تیار کیا ہے جو آپ کے کمپیوٹر پر اردو کی بورڈ لے آؤٹ، کچھ معیاری اردو فونٹ وغیرہ نصب کر کے آپ کو بہت سی سردردی سے بچا لے گا۔ انسٹالر اس ربط پہ مل سکتا ہے۔
http://fonts.urdulog.com
مندرجہ بالا ربط پر کافی اچھے اردو یونی کوڈ فونٹس دستیاب ہیں
بہت بہت شکریہ منیر عباسی صاحب
آپ میرے بلاگ پر تشریف لائے اور رائے سے نوازا
بندہ ناچیز کا تعلق بھی آپ ہی کے علاقے سے ہے ۔
اس کی ذیل میں میرا مکمل تعارف میرے بلاگ پر مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں کی لڑی میں ہے ۔ امیدہے آپ سے رابطہ رہے گا۔
والسلام
Comments are closed.