Skip to content

اپنی ڈومین پر اپنا بلاگ ۔۔

میں ایک الجھن میں مبتلا ہوں۔ میں نے سوچا ہے کہ میں اپنی ڈومین پر اپنا بلاگ بناؤں۔ اس مقصد کے لئے میں نے کچھ وقت انٹرنیٹ پر ڈومین کی رجسٹریشن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں صرف کیا۔ اور کافی اچھی اچھی چیزوں کا علم ہوا، مثلا۔۔ یہ کمپنی صرف ۳۲۰۰ روپے سالانہ میں ایک مفت ڈومین فراہم کرتی ہے،بس آپ کو یا مجھے اتنا کرنا ہوگا کہ ان ہی سے ہوسٹنگ لینی ہو گی۔ ۳۰۰ گیگا بائٹ بہت بڑی جگہ ہوتی ہے۔ مگر ان کی شرائط کافی سخت ہیں۔ میں نے اپنی مطلوبہ ڈومین کے نام ڈھونڈے تو علم ہوا کہ مفت والی کیٹیگری میں تو میرے سارے مطلوبہ نام پہلے سے ہی لئے جا چکے ہیں۔ اب باقی ناموں کے لئے علیحدہ سے ڈومین کی قیمت دینا اچھا نہیں لگا۔
عجیب بات یہ ہوئی کہ جب میں نے اپنے مطلوبہ ڈومین ناموں میں سے کچھ کو یہاں ڈھونڈا تو بتایا گیا کہ کہ یہ ڈومین میں لے سکتا ہوں۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہی کون سچا ہے کون جھوٹا ۔۔ اگر میں اس جگہ سے ڈومین نیم خریدنا چاہوں تو مل تو جائے گا مگر پھر ہوسٹنگ کا مسئلہ ہوگا۔

میں چاہتا ہوں کہ آپ، میرے قارئین میں سے جو لوگ اس بارے میں تجربہ رکھتے ہیں ، میری رہنمائی کریں اور بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے۔
بالفرض میں ڈومین نیم لینے میں کامیاب ہو بھی جاتا ہوں ، ہوسٹنگ کا مسئلہ پھر بھی ہے۔

اس کے بعد، ایک اور بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میں کونسا سسٹم بلاگ کے لئے جاری رکھوں، یہ بلاگ سپاٹ والا یا پھر ورڈ پریس؟ دونوں میں سے کونسا اپنی ڈومین کے لئے بہتر رہے گا؟

اگر اس معاملے میں میری رہنمائی ہو جائے تو میں ممنون ہونگا۔۔

11 thoughts on “اپنی ڈومین پر اپنا بلاگ ۔۔”

  1. عمر احمد بنگش

    میرا علم بھی بس صفر ہے اس بارے، اچھی پوسٹ، ہمیں بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا ایسے۔

  2. سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ ایک ایسی ڈومین رجسٹر کررہے ہیں جسے آپ طویل مدت اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں تو اسے خود رجسٹر کریں اور اسطرح رجسٹر کریں کے اپنی مرضی سے اس کی تمام سیٹنگس اپ ڈیٹ کرسکیں یعنی ڈی این ایس انٹریز وغیرہ. اس کے لیے آپ گو ڈیڈی یا پھر یاہو اسمال بزنس کی سروس استعمال کرسکتے ہیں اور یہ بہت اہم ہے. بسا اوقات ڈومین کی ملکیت آپ کو نہیں دی جاتی اور آپ کے لیے اسے اپنی مرضی سے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا. جہاں تک ہوسٹنگ کا تعلق ہے آپ کسی بھی جگہ ہوسٹ کرسکتے ہیں. اس کے لیے اچھے برے ہر قسم کے پیکجز دستیاب ہیں لیکن ڈومین رجسٹر کرنے کے معاملے میں تھوڑی احتیاط کیجیے گا تاکہ بوقت ضرورت اسے کہیں بھی منتقل کیا سکے اور گوگل ایپ کی فری سروس کی بدولت آپ ڈومین کے سارے ای میلز اکاؤنٹ جی میل سے لنک رکھ سکتے ہیں اسطرح ہوسٹنگ کی تبدیلی کا ای میلز پر فرق نہیں پڑے گا. گو ڈیڈی پر دس ڈالر یعنی قریب آٹھ سو پاکستانی روپے میں ایک سال کے لیے ڈومین رجسٹر کی جاسکتی ہے. یہ بھی خیال رکھیے گا کہ کچھ جعلی سروسز آپ کو ہو از جا جھانسا دے کر آپ کی تلاش کی گئی ڈومین رجسٹر کروا لیتے ہیں اور آپ ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں اس لیے صرف اچھے پرووائڈرز پر ڈومین کی دستیابی چیک کرنی چاہیے. ہواز ڈاٹ نیٹ پر کسی بھی ڈومین کی دستیابی دیکھی جاسکتی ہے.

  3. خاور کھوکھر

    ایک دومین لینا هو گا
    اس کے بعد ایک سرور
    اس کے بعد دومین هوسٹ پر ایک کوڈ ڈالنا هو گا
    اس کے بعد اس دومین کو سرور پر منتقل کرنا هو گا
    اس کے بعد اگر اس هوسٹ پر ایک سے زیادھ دومین رکھنے هیں تو سب کا الگ الگ ایف ٹی پی بنانا هو گا
    سرور کے سی پینل پت ڈیٹا بیس بنا کر ورڈ پریس کو پر لوڈ کرکے
    انسٹال اور بس
    پھر جیسے ای میل لکھنی هوتو هے اور سینڈ کا بٹن دبانا هوتا ہے اسی طرح
    لکھیں اور پبلش کا بٹن

    پچھلے دنوں پاکستان سے ایک دوست نے کا تھا که دومین پرچیز کردو
    تو میں نے گو ڈایڈی سے سے پرچیز کرکے اس دومیں کو هوسٹ مونسٹر کے اپنے هوسٹ پر ایک ایف ٹی پی بنا دیا تھا
    جس سے باقی کے سب کام وه وهیں سے کرلیتے هیں
    آگرآپ چاهیں تو میں آپ کو گو ڈیڈی سے پرچیز کرکے دو دوں لیکن هوتا یه هے که آپ کا پسندیدھ دومین کیا هے اور اس وقت کیا میسر ہے کی بات پر رابطه کرنا مشکل هوجاتا ہے

  4. منیر عباسی

    راشد کامران :: تفصیلی ہدایا ت کا شکریہ، تلاش کے دوران کچھ اسطرح کے سروس پرووائڈرز سے میرا رابطہ بھی ہوا، ان کی پیشکش اتنی اچھی تھی کہ میں حیران رہ گیا. دل کرتا تھا کہ ابھی ان سے جگہ لے لوں مگر بات وہی کہ ڈومین اپنی ہونی چاہئے.
    سرور سی والے تو پیکج اچھا دے رہے ہیں یعنی ایک فری ڈومین بھی مگر یہ اس وقت تک ہے جب میں ان کی سروس استعمال کرتا رہوں گا. جیسے ہی ان کی ہوسٹنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ڈومین بھی ہاتھ سے جائے گی. کم از کم مجھے تو ایسا لگا. ہان اگر میں نے ڈومین اپنی خریدی ہے، الگ سے ، پھر تو کوئی مضائقہ نہیں ان کی سروس چیک کرنے کا. مگر میں بار بار اس قسم کے مسائل میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا. میں چاہتا ہوں کہ ایک بار میں ہی کام ہو جائے. آپ کے مشورے کے مطابق میں گو ڈیڈی یا ، یاہو کو چیک کرتا ہوں.

    جی ہاں میں یہ ڈومین طویل مدت کے لئے رکھنا چاہتا ہوں، تاکہ آئندہ میری پیشہ ورانہ ضروریات کے لئے بھی یہ کام آسکے..

    خاور ::پیش کش کا بہت شکریہ ، کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میں ڈومین خریدنے کے بعد آپ ہی کے ہوسٹ مانسٹر پر اپنی ہوسٹنگ کروالوں؟

    میں ڈومین پر صرف بلاگ نہیں رکھنا چاہتا، بلاگ تو ایک حصہ ہو گا اس ڈومین اور سائٹ کا جس کے بارے میں میرے ذہن میں ایک خاکہ سا ہے، فی الوقت کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں.

  5. ڈومین یہاں سے خرید سکتے ہیں یہ ڈومین پر آپ کو مکمل اتیار دیتے ہیں۔
    http://paknic.net/

  6. فہد احمد کیہر

    برادر ساجد اقبال اس وقت مصروفیت کے باعث غائب ہیں۔ وہ اس سلسلے میں اردو بلاگنگ کمیونٹی کے میرِ کارواں ہیں۔ ویسے راشد بھائی نے بہت اچھے مشورے دیے ہيں لیکن ان پر عمل کس طرح کیا جائے یہ آپ کی صلاحیت اور معلومات پر منحصر ہے۔ ہم نے تو پکا پکایا حلوہ کھایا، ڈومین نیم، ہوسٹنگ، ورڈ پریس انسٹالیشن حتیٰ کہ پرانی بیک اپ فائلوں کا اندراج بھی ہمیں پہلے سے کر کے دیا گیا۔

  7. منیر عباسی

    باسم:: آپ کا شکریہ ، میں پہلے ہی ان سے رابطہ کر چکا ہوں، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ رقم کی وصولی تک کسی بھی ڈومین کی رجسٹریشن کی گارنٹی نہیں دیتے. بہت عجیب بات ہے. کم از کم عارضی طور پر تو ڈومین کسی کو دی جا سکتی ہے .. اب دیکھیں بینک ڈرافٹ ان تک کب پہنچتا ہے.

    فہد :: بلاگ پر آمد اور مشورے کا شکریہ. میں نے پہلے ہی ساجد اقبال کے نام کے گرد ایک سرخ دائرہ لگایا ہوا کہ جب موقع آئے گا ان کو زحمت دوں گا.

  8. صرف ایک ہزار روپے میں اپنی ڈومین لیجیے اور بلاگ سپاٹ پر ہوسٹ کیجیے. بلاگ سپاٹ زبردست ہے، ورڈپریس سے بہتر نہیں لیکن اس سے کم بھی نہیں. درج ذیل لنک کے ذریعے 2 منٹ میں اپنی ڈومین بلاگ سپاٹ پر ہوسٹ کیجیے. آپ کی تحریروں کے لنک بھی نہیں ٹوٹیں گے، یہی بلاگ اس ڈومین پر فارورڈ ہو جائے گا.
    http://www.google.com/support/blogger/bin/answer.py?hl=en&answer=55373

  9. منیر عباسی

    شکریہ قدیر احمد، بلاگ کے لئے تو فی الحال یہی حل مناسب رہے گا ، دریں اثناء میں دیکھتا ہوں شائد کوئی اچھا ہوسٹ مل جائے تا کہ میں اپنے دوسرے منصوبوں پر بھی کام شروع سکوں..

  10. DuFFeR ڈفرستان ۔

    میرا مشورہ تو ہے کہ ڈومین خرید لیں
    ہوسٹنگ کوئی برا مسئلہ نہیں
    ڈفرستان کی صرف ڈومیں خریدی گئی ہے لیکن فری ہوسٹ پر ہوسٹڈ ہے
    گوگل ایپس نے ای میل کا سارا مسئلہ حل کر دیا ہے
    اور ہوسٹ سے مجھے کبھی کوئی شکائت نہیں ہوئی
    لیکن اتنا بتا دوں کہ سرور سی کی ریپوٹیشن اچھی نہیں ہے
    پیسے دینے کے باوجود ڈومین کو ڈس ایبل کر دیتے ہیں پتا نہیں کون کون سے سکرپٹس چلانے کا الزام لگا کر
    اور دوسری بات یہ کہ وہ ڈومین آپ کے نام پر نہیں ہوتی
    ڈومین رجسٹریشن کے لئے
    domaindiscover.com
    کی ٹرائی ماریں
    name/url
    کا آپسن بھی این ایبل کر دیں تو مہربانی ہو گی

  11. منیر عباسی

    ڈفر ، میں نے ان کی ویب سائٹ کے لیگل سیکشن کا مطالعہ کیا تو مجھے بہت عجیب سا لگا، پہلے تو میں نے سوچا کہ میں اس طرف نیا نیا آیا ہوں اور اس طرح کی باتیں شائد معمول ہوں گی مگر پھر جیسا جیسا مطالعہ کرتا چلا گیا نئی نئی باتیں سامنے آتی گئیں.

    پھر راشد کامران اور خاور کھوکھر کے مشورے جب میں نے پڑھے تو احساس ہوا کہ واقعی سرور سی میں گڑبڑ تھی. میں نے وہ آئیڈیا وہیں مسترد کر دیا.

    اب ایک ڈومین کی درخواست دی تو ہوئی ہے. انشاءاللہ منظور ہو گئی تو پھر آگے کام شروع کروں گا. فی الحال قدیر احمد کے مشورے کو آزماؤں گا. میں نے بلاگر پر پڑھا تو تھا مگر مشکل لگا، اب جب کہ انھوں نے کہہ دیا کہ آسان ہے تو ڈومین رجسٹر ہوتے ہی یہ کام کروں گا.

    رہ گئی ہوسٹنگ کی بات تو میں صرف بلاگ نہیں بلکہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے ڈومین اور ویب سائٹ بنانا چاہتا ہوں. یہ صرف ایک وقتی مشغلہ نہیں ہو گا میرے لئے..

    بہر حال آپ کے مشورے کا بہت بہت شکریہ.. مجھے امید ہے کہ فری ہوسٹ اور دوسرے مسائل کے لئے جب میں آپ سے رجوع کروں گا تو آپ انکار نہیں کریں گے.
    🙁

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں