Skip to content

اردو فانٹس اور لینکس.

لینکس کے صارفین تو اس صورت حال سے واقف ہیں کہ ایک پر جوش صارف کو لینکس میں اردو استعمال کرنے کے لئے کیا کیا ” ہتھکنڈے ” استعمال کرنے پڑتے ہیں. مختلف لینکس ڈسٹروز کے حوالے سے اردو کو فعال کرنے کا طریقہ ذرا مختلف ہے، مگر بنیادی طریقہ ایک سا ہی ہے. یعنی پہلے اردو فانٹس یا تو ایک یوزر اکاؤنٹ کے ہوم فولڈر میں ایک پوشیدہ ڈائریکٹری میں جمع کر دئیے جائیں، یا پھر روٹ )ایڈمنسٹریٹر( کے اختیارات کو استعمال کر کے ایسی ڈائریکٹری میں ڈال دئیے جائیں کہ سب یوزر اردو استعمال کر سکیں. پھر اس کے بعد اردو کی بورڈ لے آؤٹ کو فعال کرنا ہوتا ہے. تقریبا تمام ڈسٹروز کے لئے ہدایات یکساں ہی ہیں.
ابنٹو کارمک کے حوالے سے وہ تمام صارفین شاکی ہی نظر آئے جو اپنے سسٹم پر اردو لکھنا اور پڑھنا چاہتے تھے. ابنٹو لوسڈ کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ اس میں نستعلیق فانٹس ٹوٹے نظر نہیں آئیں گے.
لہذا جب ابنٹو لوسڈ کی اپگریڈ دستیاب ہوئی تو میں نے بھی شوق سے اس کو چُنا. مگر اپگریڈ اور سسٹم ری سٹارٹ کرنے کے بعد چلنے کا نام ہی نہیں لیتا تھا. میں نے کوشش تو بہت کی ، مگر ناکام رہا. آخر ، پپی لائینکس کی ایک سی ڈی کہیں سے بنائی اور اس کے ذریعے اپنی فائلیں ایک یو ایس بی میں جمع کر لیں. چونکہ مجھے علم ہوچکا تھا ، کہ بائیوس کے مسئلے کی وجہ سے فی الحال ابنٹو لوسڈ نے انسٹال نہیں ہونا، لہٰذا میں نے پپی لینکس سے ہی کام چلانا مناسب سمجھا اور اسے ہارڈ ڈسک پر انسٹال کر لیا.
اردو فانٹس کا مسئلہ حسب معمول میرا منہ چڑا رہا تھا. لہٰذا مجھے کچھ تو کرنا تھا.

میں نے فانٹس تو بحیثیت روٹ /usr/share/fonts/default/TTF/ میں کاپی کر دئیے مگر پھر بھی تمام سائیٹس پر اردو ٹوٹی ہوئی نظر آتی تھی.
میں نے ابنٹو کارمک میں بھی فائرفاکس کے فانٹس کو اسی طرح بدلنے کی کوشش کی تھی، مگر ناکام رہا تھا، اور اردو الفاظ ٹوٹے نظر آتے تھے. میں نے سوچا اس مرتبہ بھی وہی کوشش کرتے ہیں شائد کچھ نتیجہ ملے. اور میں کامیاب رہا.

اس لینکس میں اردو نستعلیق فانٹس ابھی بہت بہتر نظر آتے ہیں، اور سب سے بڑی بات، فیس بک جیسی سائٹس پر اردو مکمل نظر آتی ہے.

مندرجہ ذیل تصاویر میرے طریقے کو واضح کرتی ہیں.

پہلی تصویر میں فانٹس اینڈ کلرز کی ایڈوانسڈ آپشن پر کلک کریں گے تو دوسری تصویر میں دکھایا جانے والا مینیو کھل جائے گا.
مندرجہ بالا دوسری تصویر میں آپ اپنی مرضی کے اردو فانٹس منتخب کر سکتے ہیں اور جو جو آپشن میں نے منتخب کئے ہیں، انھی کو منتخب کریں اور پھر ان کو محفوظ کر لیں.

میرے پاس فائر فاکس 3.5.9 ہے.

با قی رہ گیا اردو کی بورڈ لے آؤٹ تو ابنٹو سے زیادہ آسان طریقہ میں نے کہیں نہیں دیکھا.
اب اس کو فعال کرنے کے لئے میں ٹامک ٹویاں مار تو رہا ہوں، دیکھیں کیا نتیجہ نکلتا ہے.

حوالہ جات.

اردو جہاں
پپی لائینکس

8 thoughts on “اردو فانٹس اور لینکس.”

  1. بہت شکریہ جناب، لیکن آپکی تحریر پر تصاویر چسپاں ہو گئی ہیں اور اسلئے پڑھا نہیں جا رہا. کچھ علاج اسکا بھی کیجئے.

  2. عمار عاصی

    لینکس ڈسٹریبیوشن کو اپگریڈ کرنا ہمیشہ مسائل ہی پیدا کرتا ہے. تازہ انسٹالیشن کرنا بہتر ہے.
    ابنٹو لیوسڈ میں نے انسٹال کی ہے. اس میں اردو فونٹس کے تمام مسائل حل ہو چکے ہیں.
    اور ہاں فونٹس کو بجائے /usr/share/fonts/default/TTF/ میں رکھنے کے صرف /usr/share/fonts/ میں رکھ دینا ہی کافی ہو گا.

  3. ابو شامل :: میرا لینکس کا تجرباتی دور ابھی چل رہا ہے۔ چونکہ ابنٹو لوسڈ نے میرے کمپیوٹر کی بائیوس کو پہچاننے سے انکار کر دیا تھا،اور نتیجتا میں ایک “باقاعدہ” لینکس ڈصٹریبیوشن سے محروم ہو رہا تھا، اس لئے مجھے اس کا حل تلاش کرنا ہی تھا۔

    پپی لینکس کے ساتھ کھلواڑ اسی تلاش کا نتیجہ تھی۔ میں نے دیکھا کہ پپی لینکس کا ورژن 5 ابنٹو لوسڈ کی رپازٹری سپورٹ کے ساتھ بنایا جا رہا ہے، یعنی اگلے تین سال تک کی سپورٹ کے ساتھ۔ مگر وہ ابھی بیٹا سٹیج میں‌تھا۔
    فیڈورا کا ورژن 13 ابھی آنے والا ہے، اور میرے خیال میں ورژن 12 کو انسٹال کرنا ، پھر اس کو 13 پر اپگریڈ کرنا مسئلہ بنا سکتا تھا، جیسا کہ ابنٹو کے سلسلے میں‌ہوا، اس لئے میں‌نے احتیاط سے کام لیتے ہوئے اوپن سوسی 2۔11 کا انتخاب کیا۔ کل سے بہت چھیڑ چھاڑ کے بعد اب کہیں‌جا کے سسٹم اپڈیٹ ہوا ہے۔ ابنٹو سپورٹ یاد آتی ہے اب۔ اوپن سوسی مجھے اس معاملے میں‌اتنا خود کفیل نظر نہیں آتا۔ بہر حال جتنے بھی تجربے کل سے کئے ہیں اُن کا لُب لباب یہ ہے کہ pango کے بغیر تمام نستعلیق فونٹ‌بے کار نظر آتے ہیں۔ جیسے ہی یہ سافٹ وئر انسٹال کیا ، فانٹس کی اصل شکل بحال ہوجاتی ہے۔

    اردو لے آؤٹ ابھی تک کامیاب نہیں‌ہو سکا کہ ایک نیم دلانہ کوشش کے نتیجے میں مجھے ساری انسٹالیشن دوبارہ کرنی پڑی۔
    اوپن سوسی میں بھی فونٹ ایک کلک کے بعد بآسانی انسٹال ہوجاتے ہیں۔

  4. فیصل: بہت شکریہ جناب، لیکن آپکی تحریر پر تصاویر چسپاں ہو گئی ہیں اور اسلئے پڑھا نہیں جا رہا. کچھ علاج اسکا بھی کیجئے.  

    توجہ دلانے کا شکریہ، یہ اصل میں تھیم لے آؤٹ کا مسئلہ ہے۔ میںن کوشش کر رہا ہوں کہ آپ کی اس شکایت کو دور کیا جا سکے۔

  5. السلام علیکم۔
    میں نو بھؤ بھؤ لینکس کافی عرصے سے استعمال تو نہیں کیا لیکن جس زمانے میں استعمال کیا تھا تب میں کی بورڈ لے آؤٹ بدلنے کے لیے یہ ترکیب استعمال کرتا تھا:
    دو عدد ایپلکیشن لانچر بنا لیں۔ لانچر میں چلانے کے لیے کمانڈیں یہ لکھیں۔
    لے آؤٹ کو انگریزی میں بدلنے کے لیے:
    setxkbmap -layout us
    (یہ لانچر پہلے بنائیں تو بہتر ہوگا ورنہ اگر پہلے اردو کا لانچر بنا کر آپ نے کی بورڈ اردو میں بدل لیا تو انگریزی واپس لانے کے لیے کمانڈیں بھی نہیں لکھ پائیں گے)
    اردو میں بدلنے کے لیے:
    setxkbmap -layout pk
    لیکن پاکستان کے تحت موجود ڈیفالٹ لے آؤٹ شاید آپ کو پسند نہیں آئے گا۔ چنانچہ کرلپ یا مقتدرہ والی ترتیب استعمال کرنے کی تراکیب یہ ہیں۔
    کرلپ والی ترتیب کے لیے:
    setxkbmap -layout pk -variant urd-crulp
    مقتدرہ والی ترتیب کے لیے:
    setxkbmap -layout pk -variant urd-nla
    ان شاء اللہ اس سے آپ کا کام بن جائے گا۔
    والسلام۔
    .-= محمد سعد´s last blog ..22 اپریل – زمین کا دن =-.

Comments are closed.

یہ تحریر کاپی نہیں کی جا سکتی ۔ آپ صرف اس تحریر کا لنک شئیر کر سکتے ہیں۔

زحمت کے لئے معافی چاہتا ہوں